اڈیالہ جیل میں عمران اور بشریٰ کے ماہانہ اخراجات میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ماہانہ اخراجات میں اضافہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جیل ذرائع کاکہنا ہے اب تک صرف ان کے کھانے پینے پر ایک کروڑروپے سے زیادہ رقم خرچ کی جاچکی ہے اور اب بشریٰ بی بی کے جیل میں آنے کے بعد اس مد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جوکہ ماہانہ 6 لاکھ سے بڑھ کر 8 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیل میں کھانے پینے کیلئے ان کی فیملی کی جانب سے ادائیگی کی جاتی ہے، سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے پی پی اکاؤنٹ میں رقم جمع کروائی جاتی ہے۔
کراچی: تیز رفتار ٹریلر نے صنعتکار باپ بیٹے کی جان لے لی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جیل میں
پڑھیں:
اکتوبر میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-01-4
اسلام آباد (آن لائن) اکتوبر 2025ء میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔ شہری علاقوں میں مہنگائی 1.54 فیصد، دیہی علاقوں میں 2.26 فیصد بڑھی۔ ٹماٹر کی قیمت میں 58.64 فیصد، پیاز میں 18.71 فیصد اور سبزیوں میں 12.22 فیصد اضافہ ہوا۔ شہری علاقوں میں بجلی کے نرخ 8.78 فیصد اور کرایہ 1.46 فیصد بڑھ گیا۔ دیہی علاقوں میں ٹماٹر 47.87 فیصد، آٹا 8.27 فیصد اور انڈے 5.83 فیصد مہنگے ہوئے۔سالانہ بنیاد پر اکتوبر 2025 میں مہنگائی 6.24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں سالانہ مہنگائی کی شرح 6.00 فیصد، دیہی علاقوں میں 6.59 فیصد رہی، جولائی تا اکتوبر 2025-26 کے دوران اوسط مہنگائی کی شرح 4.73 فیصد رہی۔