چین 2030 تک سمندری توانائی کی تنصیبات کی صلاحیت 400,000 کلوواٹ تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے، چین
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
بیجنگ :چین کی وزارت قدرتی وسائل ، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن سمیت 6 محکموں نے مشترکہ طور پر’’سمندری توانائی کے بڑے پیمانے پر استعمال کو فروغ دینے کے رہنما اصول ‘‘جاری کیے ہیں۔’’رہنما اصول‘‘میں پیش کیا گیا ہے کہ 2030 تک سمندری توانائی کی تنصیبی صلاحیت 400,000 کلوواٹ تک پہنچ جائے، اور جزیروں پر متعدد توانائیوں کے متبادل بجلی کے نظام اور سمندری توانائی کے پیمانے پر نمونہ منصوبے تعمیر کیے جائیں گے۔ سمندری توانائی کے استعمال کے مناظر میں مسلسل توسیع اور اضافہ ہوگا، اور ایک سلسلہ وار موثراور مستحکم سمندری توانائی کی تکنیکی سازوسامان کی مصنوعات تشکیل دی جائیں گی، اور ایسی کمپنیوں کی تربیت کی جائے گی جو مضبوط تکنیکی تحقیق و ترقی کی صلاحیت اور عالمی مسابقت کے ساتھ سمندری توانائی کے بڑے پیمانے پر استحصال اور استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔وا ضح رہے کہ سمندری توانائی سے مراد سمندر سے حاصل ہونے والی مختلف قابل تجدید توانائی ہے، جو بنیادی طور پر سمندر کی قدرتی حرکت، درجہ حرارت کے فرق، نمکیات کے فرق وغیرہ جیسی طبیعی یا کیمیائی خصوصیات کو قابل استعمال توانائی میں تبدیل کرتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سمندری توانائی کے
پڑھیں:
افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبرپختونخوا اور وادی تیراہ میں اسمگل ہونے کا انکشاف
افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبرپختونخوا اور وادی تیراہ میں اسمگل ہورہی ہیں، افغانستان میں موجود ڈرگ مافیا اور خوارج اس غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وادی تیراہ میں دہشتگردی ’’پولیٹیکل ٹیرر کرائم نیکسس‘‘ کی وجہ سے ہے، خیبر اور تیراہ میں تقریبا 12ہزار ایکڑ رقبے پر منشیات کاشت کی جاتی ہے، منشیات کی اس کاشت سے 18 سے 25 لاکھ ایکڑ منافع حاصل ہوتا ہے، منشیات سے ہونے والی کمائی کا ایک حصہ خوارج کے حصہ میں آتا ہے جو یہی پیسہ اِس غیر قانونی دھندے کو تحفظ دینے اور دہشت گردی کو فروغ دینے میں استعمال ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق منشیات کی کاشت کرنے والوں کو سیاسی سر پرستی حاصل ہے، اسی گٹھ جوڑ کی وجہ سے تیراہ میں آپریشن کی مخالفت کی جاتی ہے، رواں سال خیبر ڈسٹرکٹ میں 198 افراد شہید اور زخمی ہوئے اور اس قربانی کی ذمہ داری صرف سیاسی، کرمنل اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ پر عائد ہوتی ہے۔