کراچی ایئرپورٹ سے گداگر خاتون مسافر آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
—جنگ فوٹو
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیوں کے دوران گداگر خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا جبکہ ٹیمپرڈ پاسپورٹ پر یو اے ای سے آئے مسافر کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق پہلی کارروائی میں ملائیشیا جانے والی نسرین چنا نامی خاتون کو آف لوڈ کیا گیا، امیگریشن کلیئرنس کے دوران خاتون مسافر کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم میں ہٹ ہوا۔
خاتون مسافر کو قطر میں گداگری میں ملوث ہونے پر ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔
ایف آئی کے مطابق دوسری کارروائی میں ابوظہبی سے پہنچنے والے محمد اعظم سے پوچھ گچھ کی گئی، مسافر 2024ء میں سیالکوٹ ایئر پورٹ سے ورک ویزے پر متحدہ عرب امارات گیا تھا۔
ملزمان ڈمی کمپنیز کے جعلی اشتہارات کے ذریعے غیر ملکی کمپنیوں سے فراد کرتے تھے۔ ملزمان نے فراڈ کے ذریعے ایک لاکھ 36 ہزار ڈالرز اور لاکھوں روپے بٹورے تھے۔
مسافر عامر کریم نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا، ایجنٹ نے مسافر کو 35 لاکھ روپے کے عوض یورپ بھیجنے کی پیشکش کی تھی، ایجنٹ نے مسافر کو ورک ویزا، اوورسیز ایمپلائمنٹ اسٹیکر اور امارات کا ٹکٹ فراہم کیا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق یو اے ای پہنچنے پر ایجنٹ نے مسافر کا پاسپورٹ لے کر اس پر مشتبہ جعلی ویزا چسپاں کر دیا، ابوظبی ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے مشکوک ویزے کی بنیاد پر مسافر کو گرفتار کر لیا۔
مسافر کو 1 ماہ تک حراست میں رکھا گیا جس کے بعد اسے ڈی پورٹ کر کے پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔
مسافروں کو مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خاتون مسافر مسافر کو
پڑھیں:
کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔