وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا دورہ کراچی طبیعت خرابی کے باعث ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کراچی:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا ایک روزہ دورہ کراچی ناسازی طبیعت کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
علی امین گنڈاپور آج صوبائی کابینہ اراکین بیرسٹر محمد علی سیف، مینا خان آفریدی، ممبران صوبائی و قومی اسمبلی، سابق سینیٹر محمد علی درانی اور دیگر کے ہمراہ کراچی کا دورہ کرنے والے تھے۔
کراچی میں علی امین گنڈاپور کا انصاف ہاؤس کا دورہ، پیر پگاڑا سے ملاقات اور دیگر اہم مصروفیات شیڈول تھیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔
دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔