جعلی خبروں کا پھیلاؤ کاروبار اور معیشت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے، شرجیل انعام میمن
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جعلی خبروں کا پھیلاؤ کاروبار اور معیشت پر سنگین اثرات مرتب کرسکتا ہے۔
سینئر وزیرسندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت بزنس فیسلٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی ( بی ایف سی سی) کا اجلاس ہوا۔ حکومت سندھ اور کاروباری تنظیموں کے درمیان سوشل میڈیا کی جعلی خبروں کے روک تھام کے لئے فیکٹ چیکنگ کے نظام کو مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔اجلاس میں کاروباری برادری کو درپیش میڈیا سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت جعلی خبروں کےچیلنج سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ کاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔ جعلی خبروں اور غلط معلومات سے نمٹنے کے لئے ذمہ دارانہ صحافت اور متعلقہ فریقین کا تعاون ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کاروباری برادری اور محکمہ اطلاعات کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنا ہوگا۔ اجلاس میں جعلی خبروں کے کاروبار اور معیشت پر پڑنے والے اثرات پر گفتگوکرتے ہوئے موثر حکمت عملی ترتیب دینے پربھی غورکیا گیا۔
اجلاس میں ممتاز کاروباری شخصیات مرزا اختیار بیگ، این کاٹی کے فیصل معیز، کاٹی کے جنید نقی اور کے سی سی آئی کے ضیاءالعارفین نے شرکت کی جبکہ سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمن میمن، سیکریٹری آئی ٹی نور احمد سومرو اور ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی معیز پیرزادہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعلی خبروں اجلاس میں
پڑھیں:
وزیرِاعظم کا وکلاء کو خراجِ تحسین، انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیپینڈنٹ گروپ اور اس کے سربراہ احسن بھون کو اسلام آباد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں واضح برتری پر مبارک باد دیتے ہوئے جیتنے والے تمام وکلا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ وکلاء برادری جمہوریت کی مضبوطی، انصاف کو یقینی بنانے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نو منتخب نمائندے دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور معاشرے کے لئے ذمہ داری کے گہرے احساس کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے آپ عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیرِ قانون وکلا کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ مسلسل کوشاں اور ان سے رابطےمیں رہتے ہیں، وکلا برادری نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اصولی مؤقف اپنایا، اصول پر ووٹ دینے کا ثمر کامیابی کی صورت میں ملا۔