پشاور:

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ہاوس کے سامنے بلدیاتی نمائندوں کے حق کے لیے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پہلے امن و امان پر کانفرنس کا انعقاد کیا تھا، بلدیاتی نمائندے جہاں پر بھی کہیں گے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، تین سالوں میں بلدیاتی نمائندوں کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آج بلدیاتی نمائندوں کا کنونش بلایا تو وزیر اعلیٰ بھی جاگ گئے، وزیر اعلیٰ سے پوچھ لیں انھیں کیا چاہیے، وفاق سے پیسے میں لے کر آؤں گا۔ این ایف سی سیکیورٹی فورسز کے پیسے آئے لیکن کہیں اور خرچ ہوئے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ اگر بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات پورے نہیں ہوتے تو ہم عید کے بعد آپ کے ساتھ مل کر سی ایم ہاوس کے باہر بیٹھیں گے اور تب تک نہیں اٹھیں گے جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے۔

کنونشن میں تمام تحصیل چیئرمینز نے فرداً فرداً خطاب بھی کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلدیاتی نمائندوں

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا 5اگست کو ہونیوالے احتجاج سے قبل تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 5اگست کو ہونیوالے احتجاج سے قبل تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو ہونے والے احتجاج سے قبل تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ 5 اگست سے قبل تمام اضلاع اور ڈویژنز میں ریلیاں، جلسے اور کنونشنز کا انعقاد کیا جائے۔جنید اکبر نے کہا کہ تمام اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں میں احتجاجی ریلیاں، کنونشنز، اور عوامی اجتماعات منعقد کریں۔احتجاجی تحریک کی تیاریوں کے سلسلے میں پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کا اجلاس ہوا، مشاورتی اجلاس پشاور کے مقامی جرگہ ہال میں منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی صدر جنید اکبر خان سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی، اجلاس میں بانی کی رہائی کے لیے جاری تحریک کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی گئی۔پی ٹی آئی کے اجلاس میں 5 اگست کے احتجاج کی حکمتِ عملی، عوامی رابطہ مہم اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے پر بھی مشاورت کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی چاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی حکومت کو پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا کوئی خوف نہیں،سینیٹر عرفان صدیقی اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب سے ملاقات،امریکا کا عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کا... چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کی ملاقات راولپنڈی میں ایک اور لڑکی غیرت کے نام پر قتل، عدالت کا قبر کشائی کا حکم، 8افراد گرفتار اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس پر سینیٹ میں شدید ہنگامہ، اٹارنی جنرل کو طلب کرنے کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جمعیت علماء اسلام ، بدامنی، ڈاکوراج کے خلاف 31 جولائی سے احتجاجی تحریک کا اعلان
  • ایشیا کپ اور بھارتی رونا دھونا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تیراہ واقعے کی مذمت،جاں بحق افراد کیلیے فی کس ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
  • بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات سے محروم رکھنا جمہوریت کی توہین ہے، عبدالواسع
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش اور سیلاب متاثرین کیلیے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
  • حکومت چلانے کیلیے آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں، گورنر پنجاب کے خط پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل
  • پی ٹی آئی کا 5اگست کو ہونیوالے احتجاج سے قبل تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کو پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا کوئی خوف نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی
  • حکومت کو پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا کوئی خوف نہیں، عرفان صدیقی
  • حکومت کو پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا کوئی خوف نہیں،سینیٹر عرفان صدیقی