علی امین گنڈاپور کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف آڈیو لیکس کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی۔
عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور آج بھی پیش نہ ہوئے، اُن کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ نے حاضری دی۔
عدالت کے روبرو شریک ملزم اسد فاروق پیش ہوئے اور حاضری لگائی، اس موقع پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد کے تھانے گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
Ansa Awais Content Writer