سندھ: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخوں میں ردوبدل، نئے شیڈول کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
سندھ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں میں ردوبدل کرتے ہوئے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں محکمہ تعلیم سندھ کا نصاب میں کمی، تعلیمی سال کے آغاز اور امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ
سندھ کے محکمہ تعلیم نے رمضان المبارک کے پیش نظر صوبے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔
اسٹیئرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات عید کے بعد 7 اپریل سے شروع ہوں گے جو 25 اپریل تک جاری رہیں گے۔
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تھیوری امتحانات سے قبل اسکولوں میں پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے لیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز 15 مارچ سے ہونا تھا، تاہم رمضان المبارک کے باعث تاریخوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ
اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جو 28 اپریل سے شروع ہوں گے، اس سے قبل گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کا آغاز 15 اپریل سے ہونا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انٹرمیڈیٹ امتحانات پریکٹیکل تاریخوں میں ردوبدل تھیوری سندھ محکمہ تعلیم نئے شیڈول کا اعلان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرمیڈیٹ امتحانات تاریخوں میں ردوبدل تھیوری محکمہ تعلیم نئے شیڈول کا اعلان وی نیوز انٹرمیڈیٹ امتحانات تاریخوں میں ردوبدل امتحانات کی
پڑھیں:
جعلی و غیر ضروری کیسز کا خاتمہ؛ مقدمے کیلیے درخواست گزار کا عدالت آنا لازمی قرار
لاہور:ہائی کورٹ نے جعلی و غیر ضروری کیسز کے خاتمے کے لیے درخواست گزار کا مقدمات کے لیے عدالت آنا لازمی قرار دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں جعلی اور غیر ضروری مقدمات کی روک تھام کے لیے بڑا اور تاریخی فیصلہ سنا دیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد اب مدعی یا درخواست گزار کو خود عدالت میں پیش ہونا لازم ہوگا اور بائیو میٹرک کے بغیر کوئی بھی کیس درج نہیں ہوسکے گا۔ فیصلے کے مطابق پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں اب کسی بھی قسم کا مقدمہ دائر کرنے کے لیے مدعی کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔
درخواست گزار کی تصویر بھی ویب کیمرے سے لی جائے گی تاکہ کسی اور کی جگہ مقدمہ دائر نہ ہو سکے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی منظوری کے بعد کیا۔ اس سلسلے میں پنجاب کے تمام سیشن ججز کو باقاعدہ مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔
مراسلے میں مقدمات دائر کرنے کے نئے ایس او پیز بھی جاری کر دیے گئے ہیں، جس کےمطابق اب درخواست گزار کو عدالت میں اسپیشل کاؤنٹر پر جا کر بائیو میٹرک تصدیق کروانا ہوگی۔
وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ نے چیف جسٹس کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے جعلی اور بے بنیاد کیسز کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ اس نظام سے عدالتی وقت اور وسائل کا ضیاع کم ہوگا اور انصاف کی فراہمی میں شفافیت بڑھے گی۔