عمر شہزاد کی دلہن کون؟ مداحوں نے پتا لگالیا؛ کمنٹس کی بھرمار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
گوہر رشید اور کبریٰ خان کے بعد ماڈل، اداکار عمر شہزاد نے بھی اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز سے متعلق مسجد الحرام سے عمرے کے دوران بتایا۔
عمر شہزاد نے جو تصاویر شیئر کی تھیں ان میں ایک خاتون ان کے ساتھ ہیں جن کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے۔
اداکار نے تصویر کے کیپشن میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی شادی سے مطلع کیا تھا تاہم دلہن کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی۔
جس سے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں تجسس بڑھ گیا اور سب تُکّے لگانے لگے تاہم کچھ کھوجی مداح ایک خبر بھی نکال لائے۔
سوشل میڈیا صارفین کی دور بین آنکھوں نے دیکھ لیا کہ اداکارہ مشعل ممتاز نے بھی اپنے عمرہ کرنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں مشعل ممتاز اکیلی نظر آ رہی ہیں اور انھوں نے ساتھ کھڑے شخص کی تصویر کو کروپ کیا ہے۔
حیران کن طور پر جو کپڑے مشعل ممتاز نے پہن رکھے ہیں وہ اس سے بہت مماثلت رکھتے ہیں جو عمر شہزاد کی تصاویر میں لڑکی نے پہنے ہوئے ہیں۔
مشعل ممتاز نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ نئی شروعات پر اعتماد رکھیں، اب اللّٰہ کے فضل و کرم سے ہر چیز بہتر ہوگی۔
مداحوں نے کہا کہ ہو نہ ہو عمر شہزاد کی دلہن مشعل ممتاز ہوسکتی ہیں تاہم اداکار اور اداکارہ نے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی۔
View this post on InstagramA post shared by Michelle M (@michellemumtaz)
اس کے برعکس بعض سوشل میڈیا صارفین اس اندازے سے متفق نہیں، انھوں نے دعویٰ کیا کہ عمر شہزاد نے اداکارہ شانزے لودھی یا زینب رضا سے شادی کی ہے۔
اب اس میں کتنی حقیقت ہے اس کا اداکار اور اداکارہ کی عمرے سے واپسی کے بعد پتا چل جائے گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مشعل ممتاز
پڑھیں:
شادی میں دلہن کے والد کا نیا انداز، جیب پر کیو آر کوڈ چسپاں کرکے ‘آن لائن سلامی’ وصول کی
بھارت میں شادیوں کا تذکرہ اکثر شان و شوکت اور روایات کے امتزاج کے حوالے سے ہوتا ہے، مگر کیرالا میں ہونے والی ایک شادی نے منفرد انداز میں ٹیکنالوجی اور ثقافت کو یکجا کر کے سب کو حیران کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے والد نے اپنی قمیض کی جیب پر پی ٹی ایم کا کیو آر کوڈ لگا رکھا ہے، تاکہ مہمان روایتی لفافوں کی بجائے موبائل کے ذریعے براہِ راست شگون (سلامی) دے سکیں۔
یہ بھی پڑھیے: کیش لیس اکانومی کے مراحل کو آسان بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
ویڈیو میں خوشیوں اور رنگوں سے بھرا شادی کا منظر دکھایا گیا ہے، مگر سب کی توجہ دلہن کے والد کے اس جدید اور مزاحیہ اقدام پر مرکوز ہے۔ مہمان لفافے دینے کے بجائے اپنے فون سے کیو آر کوڈ اسکین کر کے رقم ٹرانسفر کرتے دکھائی دیتے ہیں، ایک ایسا عمل جسے صارفین نے ماحولیاتی لحاظ سے بہتر اور ڈیجیٹل انڈیا کے رجحان سے ہم آہنگ قرار دیا۔
ویڈیو کو ‘کیش لیس شادی’ کے عنوان سے شیئر کیا گیا، جس پر ہزاروں تبصرے موصول ہوئے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ کیرالا میں یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کے جنوبی حصے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ملک کے دیگر علاقوں سے ایک قدم آگے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
CASHLESS PAY DIGITAL PAYMENT ڈیجیٹل پیمنٹ سلامی کی رقم شادی کیش لیس