اپنے مالک کو دل کھول کر قرضہ دیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ملک میں زلزلہ آئے یا سیلاب یا وطنِ عزیز کے کسی بھی علاقے کے لوگ کسی بھی آفت کا شکار ہوجائیں تو ان کی مدد کے لیے آج کل سب سے پہلے جس تنظیم کے کارکن پہنچتے ہیں وہ ’’الخدمت فاؤنڈیشن‘‘ ہے۔ الخدمت کے کارکن ہی نہیں ان کے مرکزی عہدیدار بھی ’نہ ستائش کی تمنّا نہ صلے کی پرواہ‘ کی مجسّم تصویر بن کر صرف اور صرف اپنے خالق کی خوشنودی اور انسانی ہمدردی کے جذبوں سے سرشار ہو کر کام کرتے ہیں۔
نہ وہ اپنی تشہیر کے لیے صحافیوں کی پر تکلّف دعوتیں کرتے ہیں اور نہ ہی فرمائشی کالم لکھواتے ہیں۔ وہ تعریف وتحسین یا دنیاوی تمغوں سے بے نیاز ہیں اور بہت سی دوسری تنظیموں کی طرح حکومتوں سے فنڈز بھی نہیں لیتے۔ اور یہ جان کر تو ان کے لیے عزّت اور احترام میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینی بھائیوں، بہنوں اور بچّوں کو پاکستان کی کوئی غیر سرکاری تنظیم امداد پہنچارہی ہے تو وہ الخدمت فاؤنڈیشن ہے۔
کام خود بولتا ہے اور کارکردگی خوشبو کی طرح کوبہ کو پھیلتی ہے۔ تشہیری مہم سے لوگ وقتی طور پر راغب تو ہوسکتے ہیں مگر مال معیاری نہ ہو اور کارکردگی جینوین نہ ہو تو عوام جلد ہی بدظن بھی ہوجاتے ہیں، غریبوں اور ناداروں کو کھانا کھلانے میں کراچی کے ادارے سیلانی ٹرسٹ کی خدمات قابلِ قدر ہیں اور آفت زدہ انسانوں کی بحالی کے لیے مدد پہنچانے اور خصوصاً بیرون ممالک میں مصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات انتہائی قابلِ ستائش ہیں۔
7اکتوبر وہ بدقسمت دن تھا جب غزہ کے لاکھوں فلسطینیوں پر مسلّط ہونے والی اسرائیلی جنگ نے ان کے لیے زندگی مشکل بنا دی۔ اس جنگ کے آغاز ہی سے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور سیکریٹری جنرل سید وقاص انجم جعفری صاحب کی نگرانی میں ساڑھے 5 ارب روپے مالیت سے غزہ کے محصورین کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی تھیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت 16 ائیر کارگو طیارے۔3بحری جہاز،اردن قاہرہ سے 50امدادی ٹرک 3,310ٹن کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی گئیں۔ الخدمت اکیڈمک اسکالرشپ پروگرام کے تحت 400میڈیکل و انجینئرنگ کے طلباء کی ماہانہ مالی معاونت،2الخدمت غزہ اسکول جب کہ قاہرہ میں غزہ کے مہاجرین کے لیے الخدمت اسکولز میں 300 طلبہ و طالبات کی تعلیمی معاونت کی۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت اہل غزہ و مہاجرین کے لیے اب تک 35000فوڈ بیگز۔ 225066 فوڈکین 171398پکے پکائے کھانے کے فوڈ کین،14000آٹے کے تھیلے،20892 چاول کے بیگ، 17442افطار پیکٹ،88000 پانی کی بوتلیں،522000 جیری کین،اور 59512دیگر فورڈ اشیاء فراہم کی گئیں،اسرائیل حماس میں جنگ بندی معاہدے کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ میں جاری امدادی سرگرمیوں اور بحالی و تعمیرنو کے حوالے سے الخدمت کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، اور نائب صدر جناب عبدالشکور نے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے غزہ کے مظلوم باشندوں کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں اور بحالی و تعمیر نو کے حوالے سے آیندہ کے لائحہ عمل کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے گزشتہ 15 ماہ میں ساڑھے 5 ارب روپے کی امدادی سرگرمیوں کے بعدا گلے 15 ماہ کے لیے ریلیف اور بحالی و تعمیر کے لیے 15 ارب روپے سے "Rebuild Gaza" مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں متاثرین کو عارضی شیلٹر، اشیائے ضروریات، اشیائے خوردونوش، طبی سہولیات، ایمبولینس،موبائل ہیلتھ یونٹس، ادویات اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ابتدائی طور پر غزہ میں ایک اسپتال کی بحالی، مکمل یا جزوی طور پر متاثرہ 5 اسکولوں کی تعمیرِ نو اور 25 مساجد کی تعمیر و بحالی کی جائے گی۔ غزہ کے متاثرین کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے 100سے زائد صاف پانی کے منصوبہ جات، مکانات اور چھت کی فراہمی کے لیے ریزیڈینشل ٹاوراور 3000 یتیم بچوں کی مستقل کفالت منصوبے کا حصہ ہے۔
صدر الخدمت نے مزید کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں نہ صرف ہزاروں انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے بلکہ غزہ کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہونے کے باعث لاکھوں متاثرین بے سر و سامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان کے عوام نے پہلے بھی اہل غزہ کے لیے دل کھول کر مدد کی ہے اور اب بھی یقین ہے کہ وہ اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی بحالی و تعمیر نو کے لیے آگے بڑھیں گے۔ اس سلسلے میں الخدمت اپنے پارٹنر اداروں کے اشتراک سے فیلڈ میں موجود ہے اور اہل غزہ کے لیے ہر ممکن امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔
ماہ رمضان المبارک اہل ایمان پر سایہ فگن ہونے والا ہے۔ الحمد لاللہ اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد میں اہلِ ثروت حضرات انفاق فی سبیل اللہ کی راہ میں اربوں روپے مستحقین میں تقسیم کرتے ہیں۔
صنعت وحرفت سے تعلق رکھنے والے حضرات اور تاجر حضرات اس کارِ خیر کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ہم اس ضمن میں اہلِ ثروت خواتین وحضرات سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں تعمیر وبحالی کے منصوبے میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ حسبِ سابق مالی تعاون کریں۔ پاکستانی قوم نے اسلامی، ایمانی، انسانی، فلاحی جذبے کے تحت فلسطین سمیت جہاں کہیں بھی مسلم ممالک کے عوام کو ناگہانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا انھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم نے اہلِ پاکستان کی ترجمانی کرتے ہوئے امانت اور دیانت کے ساتھ فلسطین کے مظلوموں اور سیلاب زلزلہ یا کسی بھی ناگہانی آفت کے متاثرین تک امداد پہنچائی ہے اس بار بھی الخدمت پر اعتماد کیجیے۔ الخدمت کا اکاؤنٹ نمبر ہے:
Al.
Bank Accnt: Faysal Bank
Accnt: 30053080000665
دو اور تنظیموں کا بھی ذکر کروں گا جن کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے۔ قائداعظم ایجوکیشن فاؤنڈیشن بھی کئی سالوں سے کم وسائل رکھنے والے مستحق طلباء وطالبات کی مالی امداد کر ررہی ہے۔
اس فاؤنڈیشن کی مالی امداد سے سیکڑوں نوجوان ڈاکٹر اور انجینئر بن چکے ہیں، اس کارِخیر میں گوجرانوالہ کی انتہائی ممتاز اور قابلِ اعتماد شخصیات شامل ہیں جن میں ملک ظہیر الحق، اخلاق بٹ، مستنصر ساہی، میاں اقبال محمود دھاریوال، ہمایوں بٹ، محمد اعظم (Boss والے) اور عبدالرّوف مغل وغیرہ شامل ہیں۔ تمام دوستوں نے مجھے قائداعظم ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی صدارت کی ذمے داری سونپی ہوئی ہے۔ اب یہ فاؤنڈیشن Nust یو ای ٹی، میڈیکل کالج گوجرانوالہ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج، جی سی یونیورسٹی، گفٹ یونیورسٹی اور دیگر اداروں کے مستحق طلبا کو بھی اسکالر شپ فراہم کررہی ہے تاکہ وسائل نہ ہونے کی وجہ سے کوئی نوجوان اپنی پیشہ ورانہ تعلیم منقطع نہ کردے۔ اس فاؤنڈیشن کی بھی ضرور مدد کیجیے۔ اس کا اکاؤنٹ نمبر ہے۔قائداعظم ایجوکیشن فاؤنڈیشن
Bank of Punjab- Code = 0147
Acctt:6020220431300014
دیہاتوں میں غربت بہت زیادہ ہے، دیہاتی علاقے میں بیواؤں، بیماروں اور ناداروں کی امداد کے لیے ہماری تنظیم ’’کرن‘‘ کئی سالوں سے مصروفِ عمل ہے اور ایک سال میں تین سے چار مرتبہ سیکڑوں مستحقین کو راشن کے پیکٹ فراہم کررہی ہے۔ غرباء، بیوگان اور مستحقین کو امدادی رقم اور راشن کی تقسیم کا سارا عمل انتہائی شفاف طریقے سے ہوتا ہے جس کی نگرانی میرے علاوہ انتہائی نیک دل افراد جن میں فیاض احمد چیمہ، ڈاکٹر محمد اظہر، حاجی محمد اختر اور مولانا محمد اقبال کرتے ہیں، اس تنظیم کی بھی دل کھول کر مدد کریں اور اپنے خالق ومالک کی خوشنودی حاصل کریں۔
اللہ سبحانہُ تعالیٰ کئی گنا بڑھا کر آپ کو لوٹا دے گا۔ اس تنظیم کے ورکر مستحقین کو گھروں پر راشن کے پیکٹ پہنچاتے ہیں، کسی مرد یا خاتون کو لائن میں کھڑا نہیں ہونا پڑتا۔ امدادی سامان انتہائی باعزّت طریقے سے بیوگان اور نادار گھرانوں کو ان کے گھروں پر فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کا اکاؤنٹ مشترکہ ہے جو میرے اور مولانا محمد اقبال کے نام پر ہے۔ اس کا نمبر ہے۔
Allied Bank -Bank code = 014
Branch Code: 0567-Acctt Number: 0010014639190023
رمضان المبارک کے مقدّس مہینے میں دل کھول کر مالی مدد کیجیے اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنے اور اپنے مالک سے اجر حاصل کیجیے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الخدمت فاؤنڈیشن بحالی و تعمیر فاؤنڈیشن کی دل کھول کر کرتے ہیں کے لیے ا غزہ کے کے تحت ہے اور
پڑھیں:
’لیڈی ڈیانا کی بیٹی ہوں‘ مالک مکان اور پالتو بلی کو قتل کرنے والی حبیبہ نوید اسپتال منتقل
برطانیہ کے علاقے لیوشم، ساؤتھ ایسٹ لندن میں اپنے مالک مکان اور اس کی پالتو بلی کو قتل کرنے والی 35 سالہ حبیبہ نوید کو ذہنی صحت کی خرابی کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے اسپتال بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
لندن کی سینٹرل کریمنل کورٹ (اولڈ بیلی) میں مقدمے کے دوران بتایا گیا کہ حبیبہ نوید نے وکیل کرسٹوفر براؤن کو 14 اگست 2024 کو اس گھر میں قتل کیا، جہاں دونوں ایک ساتھ رہائش پذیر تھے۔ بعد ازاں پولیس کو براؤن کی بلی ’اسنو‘ بھی مردہ حالت میں ملی، جس کے گلے پر چھری کے زخم تھے۔
’میں یسوع ہوں، میں نے شیطان کو شکست دی‘عدالت کو بتایا گیا کہ واردات کے بعد حبیبہ نوید نے اپنے بھائی سے کہا کہ وہ ’یسوع مسیح ہے‘ اور ’دنیا سے برائی ختم کرنے کے لیے بھیجی گئی ہے‘۔ پولیس کو بیان دیتے ہوئے اس نے کہا: ’کل رات شیطان نے مجھ پر حملہ کیا اور میں جیت گئی‘
یہ بھی پڑھیے زہریلے مشروم کھلا کر ساس، سسر سمیت 3 رشتہ داروں کا قتل، آسٹریلوی خاتون پر جرم ثابت
نفسیاتی بیماری کا شکارعدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ حبیبہ نوید کو پیرانوئڈ شیزوفرینیا ہے اور واردات سے قبل اس کی ذہنی حالت بگڑ چکی تھی۔ وہ گزشتہ ایک سال سے دوا لینا بند کر چکی تھی، اور اسپتال میں داخل ہونے کے دوران بھی اس نے کئی بار پرتشدد رویہ اپنایا۔
غیر معمولی خیالات اور وہم}{استغاثہ کی وکیل کیری بروم نے بتایا کہ حبیبہ نوید خود کو لیڈی ڈیانا اور دودی فائید کی بیٹی تصور کرتی تھی اور یہ بھی دعویٰ کرتی تھی کہ وہ تابوتوں میں سوتی ہے اور ’یسوع نے اسے مردوں میں سے زندہ کیا‘۔
یہ بھی پڑھیے مرد نے پارٹنر اور اسکی 3 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، لپ اسٹک سے دیوار پر اعتراف جرم تحریر کیا
حبیبہ نوید کے مطابق، اس نے اپنے مالک مکان کو ’برائی کا روپ‘ سمجھا اور تین بار ایک آواز نے اسے قتل کرنے کو کہا۔ اس نے پہلے براؤن کو پین سے مارا اور پھر گلا گھونٹ دیا۔ بعد ازاں اسے لگا کہ ’برائی کی روح‘ بلی میں منتقل ہو گئی، جس پر اس نے بلی کو بھی چاقو مار دیا۔
خاندانی خدشات اور اسپتال آرڈرحبیبہ نوید کے اہلِ خانہ نے واردات سے قبل اس کی ذہنی حالت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے 111 پر کال کی اور ایمبولینس بھی بلائی، مگر بروقت مداخلت نہ ہو سکی۔ عدالت میں بتایا گیا کہ حبیبہ نوید چرس کا کثرت سے استعمال کرتی تھی، جس سے بیماری بڑھتی گئی۔
متاثرہ شخص کی شخصیت72 سالہ مقتول کرسٹوفر براؤن ایک وکیل، باس، اور ہمدرد انسان تھے۔ ان کے دفتر کی ایک ساتھی نے روتے ہوئے بتایا:
وہ ہمیشہ دوسروں کی مدد کو تیار رہتے تھے۔ وہ صرف ایک مقتول شخص نہیں تھے بلکہ ایک عظیم انسان تھے۔
عدالتی فیصلہجج سارہ منرو کے مطابق، 2 نفسیاتی ماہرین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حبیبہ نوید کو شدید ذہنی بیماری ہے اور اسے اپنے مرض، علامات یا حقیقت کا کوئی ادراک نہیں۔ عدالت نے اسے مینٹل ہیلتھ ایکٹ کے سیکشن 37 کے تحت اسپتال بھیجنے کا حکم دیا، اور ساتھ ہی سیکشن 41 کے تحت ریسٹرکشن آرڈر جاری کیا، جس کے تحت حبیبہ نوید کو غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانیہ پیرانوئڈ شیزوفرینیا جرم و سزا حبیبہ نوید دودی فائید کی بیٹی لیڈی ڈیانا کی بیٹی نفسیاتی امراض یسوع مسیح