اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشری بی بی کی ملاقات کروا دی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی دریں اثنا اڈیالہ جیل میں بشری بی بی سے ان کی صاحبزادی مہر النساء احمد نے بھی ملاقات کی ملاقاتیں مکمل کرانے اور قانونی امور کی انجام دہی کے بعد وکلاء فیصل چوہدری،علی بخاری اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل
پڑھیں:
772 روز سے جھوٹے مقدمات میں قید ہوں،بانی پی ٹی آئی کاچیف جسٹس کوخط
امانت گشکوری : بانی تحریک انصاف کی جانب سےچیف جسٹس آف پاکستان کولکھے گئے خط کے مندرجات سامنے آگئے۔
بانی تحریک انصاف نے لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ 772 روز سے جھوٹے مقدمات میں قید ہیں اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی بے گناہ قید کیا گیا ہے،اہلخانہ اور وکلا ءسے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی اور انصاف کے دروازے ان پراور ان کی اہلیہ پر بند ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے لکھا کہ جیل کا کمرہ 9x11 کے پنجرے میں بدل دیا گیا ہے جبکہ ان پر 300 سے زائد سیاسی مقدمات درج کیے گئے ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں رکھتے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
خط میں استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کو فوری طبی سہولت دی جائے اور انہیں بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی جائے۔
بانی پی ٹی آئی نے خط میں مزید لکھاہے کہ سپریم کورٹ بنیادی حقوق کی ضامن ہے،امید ہے آپ حلف کی پاسداری کرتے ہوئے انصاف فراہم کریں گے،بشریٰ بی بی کی صحت بگڑ رہی ہے لیکن ڈاکٹر کو معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی،بشریٰ بی بی کے علاج کیلئے ڈاکٹر تک رسائی فوری فراہم کی جائے۔
کویتی شہریت سے محروم افراد کے لیے بڑی خوشخبری