تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سٹی42: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 6پروازیں منسوخ کر دی گئیں.
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ایئر کی پروازیں ای آر 524 اور ای آر 522، جبکہ ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143 اور پی ایف 145 منسوخ کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ، کراچی سے اسلام آباد روانہ ہونے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502 اور فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
پروازوں کی منسوخی کی وجہ تکنیکی اور آپریشنل مسائل کو بتایا گیا ہے، جس کے باعث مسافروں کی آمدورفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
علی پور: سیلاب میں جاں بحق 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
علی پور میں سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق گیارہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں تمام لاشیں نکال کر ریسکیو کے حوالے کردی گئیں۔
جاں بحق افراد میں شعیب، تاج بی بی، محمداقبال، عامر، علشبہ، حسن، شبیر بدھوانی اور چار نامعلوم افراد کی بھی لاشیں ملی ہیں۔