اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز امریکہ میں مستقل رہائشی اجازت نامے کے لیے پانچ ملین ڈالر میں ایک نئے "گولڈ کارڈ" کو فروخت کرنے کے منصوبے کا انکشاف کیا، جس کے تحت دولت مند افراد امریکہ میں مستقل رہائش کے ساتھ ساتھ شہریت بھی حاصل کر سکیں گے۔ یہ نیا منصوبہ سرمایہ کاروں کے لیے 35 برس پرانے ویزا سسٹم کی جگہ لے گا۔

ٹرمپ نے اوول آفس میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں کہا، "ہم ایک گولڈ کارڈ فروخت کرنے جا رہے ہیں۔ آپ کے پاس گرین کارڈ ہے، یہ ایک گولڈ کارڈ ہے۔ ہم اس کارڈ کی قیمت تقریباً پانچ ملین ڈالر مقرر کرنے جا رہے ہیں۔"

امریکہ کا اب 'مجرم' تارکین وطن کو گوانتانامو بے میں رکھنے کا فیصلہ

اس سے کون فائدہ اٹھا سکتا ہے، اس بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، "وہ دولت مند اور کامیاب افراد ہوں گے، وہ بہت زیادہ پیسہ خرچ کرنے والے ہوں گے، بہت سارا ٹیکس ادا کر رہے ہوں گے اور بہت سے لوگوں کو ملازمت دیں گے، اور ہمیں لگتا ہے کہ یہ انتہائی کامیاب ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

" ٹرمپ کا 'گولڈ کارڈ'

صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد امریکہ کے کامرس سکریٹری ہاورڈ لوٹینک نے اس کی واضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک نیا اجازت نامہ ہے، جسے 'ٹرمپ گولڈ کارڈ' کا نام دیا گیا ہے اور یہ آئندہ دو ہفتوں کے اندر ای بی 5 ویزا پروگرام کی جگہ لے گا۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے سن 1990 میں ای بی- 5 ویزا متعارف کروایا تھا، جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا تھا۔

اس کے تحت ان لوگوں کو امریکہ کی مستقل رہائش کی اجازت دی جاتی ہے، جو کم از کم 10 افراد کو ملازمت دینے والی امریکی کمپنی میں کم سے کم ایک ملین ڈالر خرچ کرنے کا وعدہ کریں۔

کامرس سکریٹری ہاورڈ لوٹینک نے کہا کہ گولڈ کارڈ بالآخر گرین کارڈ یا مستقل رہائشی کارڈ ہو گا، جس کے تحت امریکہ میں سرمایہ کاروں کے داخلے کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نئے کارڈ کے ذریعے ای بی -5 ویزا پروگرام میں دھوکہ دہی اور دیگر "خرافات" کو ختم کیا جا سکے گا اور بالآخر یہ شہریت کے حصول کا باعث بنے گا۔

ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی افغان شہریوں کے لیے بڑا دھچکہ

امیگریشن سے متعلق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 30 ستمبر 2022 تک، ایک سال کے اندر، تقریباﹰ آٹھ ہزار افراد نے ای بی -5 ویزا پروگرام کا استعمال کیا تھا۔

البتہ سن 2021 میں کانگریس کی ریسرچ سروس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس پروگرام سے دھوکہ دہی کا بھی خطرہ ہے۔

ٹرمپ کے پہلے ایگزیکٹو آرڈرز ان کی ترجیحات کے مظہر

دولت مند روسی بھی درخواست کے اہل

اگرچہ ٹرمپ گولڈ کارڈ کے بارے میں ابھی تک مکمل تفصیلات واضح نہیں ہیں، تاہم ٹرمپ کے خیال میں، یہ پروگرام روسیوں کو بھی دستیاب کروایا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا، "میں کچھ روسی اشرافیہ کو جانتا ہوں، جو بہت اچھے لوگ ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ وہ اتنے دولت مند نہ ہوں جتنے پہلے تھے۔ لیکن میرے خیال میں وہ کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں وہ پانچ ملین ڈالر برداشت کر سکتے ہیں۔"

باوجود اس کے کہ شہریت کی اہلیت کانگریس کے دائرہ کار میں آتی ہے، ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ گولڈ کارڈ کو کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ص ز/ ج ا (اے پی، اے ایف پی، روئٹرز)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پانچ ملین ڈالر گولڈ کارڈ دولت مند کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

پی ایس ایل؛ ڈرائیر، ٹریمر کے بعد 24 قیراط گولڈ پلیٹڈ آئی فون کا تحفہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز اور 2 کی چیمپئین ٹیم لاہور قلندرز نے اپنے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو سونے کے آئی فون تحفے سے نواز دیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرنچائز اونر ثمین رانا ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو تحفے کے طور پر گولڈ پلیٹڈ آئی فون 16 پرو بطور تحفہ پیش کررہے ہیں۔

اس موقع پر ٹیم کے دیگر کھلاڑی و سپورٹ اسٹاف بھی انکے ہمراہ موجود ہے۔

فرنچائز کے اونر ثمین رانا نے کہا کہ یہ خصوصی موبائل شاہین آفریدی کیلئے تیار کروایا گیا ہے، جس پر کپتان کا نام اور لاہور قلندرز سے وابستگی کی کندہ کاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: 'ہیئر ڈرائر' کے بعد 'ہیئر ٹریمر' پی ایس ایل میں فرنچائز کھلاڑی کو تحفہ

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تحفہ کھولتے ہوئے حیرت زدہ رہ گئے اور کہا کہ یہ بہت وزنی ہے، ان کے ساتھی ہارس رؤف نے مذاق کرتے ہوئے کہا نہیں بھائی، یہ غلط ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پلئیر آف دی میچ بننے پر 'ہیئر ڈرائر' کا تحفہ، ویڈیو وائرل

اس سے قبل کراچی کنگز نے جیمز ونس کو ہیئر ڈرائیر اور حسن علی کو ہیئر ٹریمر کا تحفہ پیش کیا تھا جس پر فرنچائز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے ابتک 3 میچز میں 2 فتوحات حاصل کی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکہ نئے دلدل میں
  • ٹرمپ سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زائد کا اسلحہ پیکج دینے کو تیار
  • پاکستان کے زر مبادلہ کے سیال ذخائر کی صورتحال
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونا کیوں مہنگا ہو رہا ہے، کیا امریکی ڈالر اپنی قدر کھونے والا ہے؟
  • اوپیک پلس ممالک کا پیداوار بڑھانے کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی
  • پی اے سی کا اجلاس: ای او بی آئی نے 2 ارب 79 کروڑ روپے جعلی پنشنرز کو دیدیئے
  • امریکی عدالت نے وائس آف امریکہ کی بندش رکوادی، ملازمین بحال
  • ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پر رپورٹ جاری، پاکستان پسندیدہ ترین ملک قرار
  • پی ایس ایل؛ ڈرائیر، ٹریمر کے بعد 24 قیراط گولڈ پلیٹڈ آئی فون کا تحفہ
  • صدر ٹرمپ کی فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول پر تنقید ‘مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں نمایاں کمی