ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آکسفورڈ یونین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، پیپلزپارٹی کا میثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں اپوزیشن کو مصروف رکھا، قومی سیاست میں ضرورت پڑنے پر پیپلزپارٹی نے ہی ساتھ دیا ہے، ماضی میں احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایاجاتارہا، آصف زرداری پہلی بار منتخب ہوئے تو کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کے دور میں میری پھپھو کو گرفتار کیاگیا۔
ملٹری ٹرائل کیس:پریکٹس پروسیجر فیصلے میں ماضی سے اپیل کا حق مل جاتا تو سن 73 سے اپیلیں آ جاتیں، جج آئینی بینچ
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں شہبازشریف اور دیگر سیاسی لوگ گرفتار ہوئے، ہم سیاسی طور پر کسی کو بھی نشانہ بنانے کے حامی نہیں، مسائل کے حل کیلئے پیپلزپارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے دور میں سیاسی قیدیوں کیلئے جیل مینو تک تبدیل کیاگیا، اب جیل مینو کی تبدیلی اور سہولیات فراہمی کی استدعاہورہی ہے۔
پی پی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے بطورسیاسی قیدی طویل عرصہ جیل میں گزارا، پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تو ہم نے کہا جمہوریت بہترین انتقام ہے ہم نے ہمیشہ نیب کے نظام احتساب کی مخالفت کی ، سمجھتے ہیں اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے۔
دودی خان نے راکھی ساونت کو انگوٹھی پہنا دی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
بلاول بھٹو، فریال تالپور سے ارکان پارلیمنٹ، پارٹی کارکنوں کی ملاقاتیں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سے قومی اسمبلی میں پارٹی کے چیف وہپ اور رکن پارلیمان نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ایوان زیریں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی کارکنوں نے ملاقات کیں۔ بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو اور قمبر کے ٹاؤن چیئرمین ریحان خان چانڈیو نے لشکر خان چانڈیو کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سے قومی اسمبلی میں پارٹی کے چیف وہپ اور رکن پارلیمان اعجاز خان جاکھرانی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ایوان زیریں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اسی طرح بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں محکمہ امور توانائی کے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔