Nawaiwaqt:
2025-04-25@08:50:47 GMT

دنیا کے امیر لوگوں کی فہرست میں بڑی تبدیلی، کون سب سے آگے؟

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

دنیا کے امیر لوگوں کی فہرست میں بڑی تبدیلی، کون سب سے آگے؟

دنیا کے امیر لوگوں کی فہرست میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے، امیروں کی دوڑ میں سب سے آگے چلنے والے ایلون مسک کے لئے بری خبر سامنے آگئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 22,2 ارب کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد جیف بیزوس کی دولت میں بڑا اضافہ ہوگیا، بیجوس دنیا کے دوسرے سب سے امیر ترین انسان بن چکے ہیں، بلومبرگ بلینئر انڈیکس میں اس پوزیشن پر قابض رہے مارک زکربرگ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔رپورٹس کے مطابق مسک کی کمپنی ٹیسلا کے شیئر گزشتہ روز گر گئے، وال اسٹریٹ میں ٹیسلا کے شیئر 8.

39 فیصد تک نیچے چلے گئے، جس کے سبب اس کا مارکیٹ کیپ نومبر کے بعد پہلی بار 1 ٹریلین ڈالر سے نیچے چلا گیا۔یورپی آٹو موبائل مینوفیکچررس ایسو سی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یورپ میں ٹیسلا کی فروختگی 45 فیصد تک نیچے آگئی ہے، جبکہ یورپ میں ای وی کی کُل فروخت میں 37 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے، اس کا اثر مسک کے نیٹ ورتھ پر بھی پڑا اور ان کی دولت ایک ہی دن میں 22.2 ارب ڈالر کم ہوکر 358 ارب ڈالر رہ گئی۔رپورٹس کے مطابق بیجوس 233 ارب ڈالر کی نیٹ ورتھ کے ساتھ دنیا کے دوسرے سب سے امیر انسان بن چکے ہیں، ایک دن پہلے تک دنیا کے امیروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر مارک زکربرگ تھے۔ گزشتہ روز ان کی دولت میں 3.87 ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔برنارڈ ارنالٹ کی دولت کی اگر بات کی جائے تو وہ بھی 1.16 ارب ڈالر کم ہوگئی، مگر انہیں ایک فائدہ ہوا اور وہ چوتھے مقام پر پہنچ گئے۔ برنارڈ کو فائدہ لیری ایلسن کے ایک پائیدان نیچے آنے سے ہوا۔گزشتہ روز ایلسن کی دولت میں 2.59 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے باعث کُل جائیداد کے معاملے میں برنارڈ ان سے آگے نکل گئے۔ برنارڈ کا نیٹ ورتھ 192 ارب ڈالر ہے اور لیری ایلسن کا 190 ارب ڈالر ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی دولت میں ارب ڈالر دنیا کے

پڑھیں:

25 اپریل کوآپ آسمان پر مسکراتا چہرہ کب اور کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں؟جانیں

دنیا بھر میں لوگ 25 اپریل کو آسمان پر ایک مسکراتے چہرے کو دیکھیں گے۔

جی ہاں واقعی 25 اپریل کو سورج طلوع ہونے سے قبل کچھ وقت کے لیے 2 سیارے اور چاند آسمان پر مسکراتے چہرے کی طرح نظر آئیں گے۔اس نظارے میں زہرہ اور زحل آنکھوں جبکہ پتلا چاند منہ کا کام کرے گا۔

سورج طلوع ہونے قبل 25 اپریل کو صبح ساڑھے 5 بجے یہ تینوں یہ دلچسپ نظارہ بنائیں گے۔دنیا بھر میں اسے دیکھنا ممکن ہوگا اور یہ مشرقی افق پر کچھ وقت کے لیے نظر آئے گا۔زہرہ مشرقی افق زیادہ بلند ہوگا جبکہ زحل کچھ نیچے ہوگا۔چاند ان دونوں اسے کافی نیچے ہوگا اور اتنا پتلا ہوگا کہ محسوس ہوگا کہ وہ مسکرا رہا ہے۔

زہرہ اور زحل تو اتنے جگمگا رہے ہوں گے کہ انہیں آنکھوں سے دیکھنا آسان ہوگا مگر چاند کی مسکراہٹ کی بہترین تفصیلات دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کا استعمال بہتر ہوگا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس آسمانی چہرے کو دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا بس مطلع صاف ہونا ضروری ہوگا۔

اس نظارے کو دیکھنے کے لیے ضروری ہوگا کہ آپ 25 اپریل کو سورج طلوع ہونے سے ایک گھنٹے قبل مشرقی افق پر دیکھیں۔اگر افق صاف ہوا تو اس مسکراتےچہرےکے نیچے سیارہ عطارد کو بھی دیکھنا ممکن ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونا کیوں مہنگا ہو رہا ہے، کیا امریکی ڈالر اپنی قدر کھونے والا ہے؟
  • پریشان کن خبر ،ٹائیفائیڈ بخار میں مہلک تبدیلی، علاج کا آخری حل بھی ناکام
  • چین کا  مارکیٹ تک رسائی کے لیے منفی فہرست کے نئے ورژن کا اجراء
  • فلسطین اور کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے میں سرِفہرست ہیں، یوسف ایم الدوبی
  • عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کے حوالے
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار سے نیچے آ گیا
  • پاکستان دنیا کا 5 واں سب سے زیادہ آب و ہوا کا شکار ملک قرار
  • چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے، چینی صدر
  • 25 اپریل کو آسمان پرمسکراتا چہرہ نمودارہوگا
  • 25 اپریل کوآپ آسمان پر مسکراتا چہرہ کب اور کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں؟جانیں