انتہائی خوش اخلاق سمجھے جانے والے نوجوان کا ماں، دادی،بھائی سمیت قریبی لوگوں کوقتل کرنے کا لرزہ خیز انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک مضافاتی علاقے میں ایک 23 سالہ نوجوان پولیس سٹیشن میں داخل ہوا اور ایسا انکشاف کیا جس نے پورے محکمہ پولیس میں ہلچل مچا دی۔ نوجوان جس کا نام عفان بتایا جا رہا ہے، نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی ماں، دادی، گرل فرینڈ اور 13 سالہ بھائی سمیت چھ افراد کو قتل کر دیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ عفان نے واقعی چھ افراد پر وحشیانہ حملہ کیا تھا لیکن اس کی ماں جو کینسر کی مریضہ ہے، زندہ بچ گئی۔ اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق عفان نے وینجراموڈو کے تین مختلف گھروں میں جا کر ان لرزہ خیز وارداتوں کو انجام دیا۔ تفتیش کے دوران وہ اپنے بیانات مسلسل بدلتا رہا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم بار بار کہہ رہا ہے کہ اس کے والد جو دبئی میں دکان چلاتے ہیں، 75 لاکھ روپے کے قرض میں ڈوبے ہوئے تھے اور وہ خود بھی مالی مشکلات کا شکار تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ جب اس نے مدد کی درخواست کی تو کسی نے بھی اس کا ساتھ نہیں دیا، تاہم اس کی گرل فرینڈ اس معاملے میں کیسے شامل ہوئی یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا۔
پولیس کے مطابق عفان نے سب سے پہلے اپنی ماں اور گرل فرینڈ پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا اور پھر اپنے 13 سالہ بھائی کو ہتھوڑے سے بے رحمی سے قتل کر دیا۔ علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ملزم نرم مزاج اور خوش اخلاق نوجوان تھا۔
ملزم کے گھر کے قریب ایک چائے کی دکان چلانے والی خاتون نے کہا کہ عفان اپنے بھائی سے بے حد محبت کرتا تھا اور ہمیشہ اس کا خیال رکھتا تھا۔ “مجھے یقین نہیں آ رہا کہ اس نے یہ سب کچھ کیا۔ وہ ایک اچھا لڑکا تھا۔ اس کے بارے میں ایک برا لفظ بھی نہیں کہہ سکتے۔ میں نے اس کے چھوٹے بھائی کو کل دوپہر میں بھی دیکھا تھا۔ ہمیں کچھ معلوم نہیں تھا جب تک کہ پولیس وہاں نہیں پہنچی۔”
اپنے گھر میں قتل عام کے بعد عفان اپنے چچا کے گھر پہنچا اور ایک جھگڑے کے دوران اپنے چچا اور چچی کو بھی قتل کر دیا۔ اس کے بعد وہ اپنی دادی کے گھر گیا اور اسے بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ان تمام قتلوں کے بعد عفان سیدھا وینجراموڈو پولیس سٹیشن پہنچا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق عفان نے یہ بھی بتایا کہ گھر میں اپنے والد کے قرض کے معاملے پر ہونے والی بحث کے بعد اس نے فیصلہ کیا کہ کسی کو بھی زندہ نہیں رہنا چاہیے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی ماں، دادی اور دیگر رشتہ داروں سے مدد مانگتا رہا لیکن کسی نے اس کی مدد نہیں کی۔ ملزم نے اپنی ماں کا ہار چرانے کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ قتل کے بعد وہ خودکشی کرنا چاہتا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پولیس کے کے مطابق اپنی ماں عفان نے قتل کر کر دیا کے بعد
پڑھیں:
گوادر، متعدد لیویز اہلکاروں کا پولیس میں شمولیت سے انکار، ڈی سی نے وارننگ دیدی
ذرائع کے مطابق بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنے کے بعد گوادر سے تعلق رکھنے والے 163 لیویز اہلکاروں نے ابھی تک پولیس جوائن نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گوادر لیویز کے 163 اہلکاروں نے پولیس جوائن کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنے کے بعد گوادر سے تعلق رکھنے والے 163 لیویز اہلکاروں نے ابھی تک پولیس جوائن نہیں کی ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر نے پولیس جوائن نہ کرنے والے لیویز اہلکاروں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے اہلکاروں کو تین روز میں متعلقہ پولیس تھانوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی گوادر حمود الرحمٰن نے کہا کہ لیویز کے وہ 163 اہلکار جنہوں نے تاحال پولیس فورس میں شمولیت اختیار نہیں کی، انہیں عوامی نمائندوں، معتبرین اور سیاسی و سماجی شخصیات کی درخواستوں پر آخری بار تین دن کی مہلت دی گئی ہے۔ 24 اپریل تک جوائننگ رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کریں، تاکہ ان کی تنخواہیں بحال کی جا سکیں۔