ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد کل پاکستان کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان(فائل فوٹو)۔
ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔
اسلام آباد سے سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد کو دورۂ پاکستان کے دوران خصوصی تقریب میں نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد کے دورۂ پاکستان کے دوران مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد ایک روزہ دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کے تناظر میں ابوظبی کے ولی عہد کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ابوظبی کے ولی عہد
پڑھیں:
پنجاب: اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف
---فائل فوٹوپنجاب حکومت نے اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع محکمہ ماحولیات کے مطابق محکمہ ماحولیات نے ڈسٹ سپریشن وہیکلز کی ٹیسٹنگ شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹ سپریشن وہیکل چاروں اطراف پانی کا چھڑکاؤ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ دھول کنٹرول کرنے والی یہ گاڑی فضا میں 120 میٹر تک پانی کا چھڑکاؤ کرسکتی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ ڈسٹ سپریشن وہیکل مسٹ فین ٹیکنالوجی پر کام کرتی ہے۔