Jang News:
2025-11-03@19:20:41 GMT
توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
فائل فوٹو۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اسپیشل جج سینٹرل نے اڈیالہ جیل میں کرنا تھی۔
عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سائبر کرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پر گزشتہ شب خولہ چوہدری کو گرفتار کیا تھا۔
ڈیوٹی جج عبدالستار نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا۔