27 فروری 2019 کا سورج پاکستان کے لیے فتح کی نوید لے کر طلوع ہوا تھا۔

26 فروری کو بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا گیا۔ سرجیکل اسٹرائیک کا پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ذریعے مؤثر جواب دیا ۔

اس حوالے سے آزاد کشمیر کے شہریوں نے آنکھوں دیکھا حال سناتے ہوئے کہا کہ27  فروری کو جو واقعہ رونما ہوا وہ پاکستان کی بہت بڑی جیت تھی۔

ایک شہری نے کہا کہ پاکستانی افواج نے دنیا کو پیغام دیا تھا کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاک فوج کی مکمل برتری کا مظہر ہے، آئی ایس پی آر

کشمیری شہریوں نے کہا کہ ہم دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ پاک فوج اور پاک فضائیہ دنیا کی سب سے بہادر اور مضبوط فورسز ہیں۔

ایک شہری نے کہا کہ پاکستانی افواج اپنے وطن کے ایک ایک چپے کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔شہریوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی پاک افواج کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور رہیں گے اور اگر کبھی بھارت نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو ہم ان کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

کشمیری شہریوں نے کہا کہ بھارت 27 فروری کے واقعے کی طرح دوبارہ ایسا کوئی قدم اٹھانے کی جرآت تک نہیں کرے گا۔

ایک شہری نے بتایا کہ 27 فروری 2019 کی صبح میں یہان موجود تھا کہ ایک طیارہ زمین بوس ہوا اور پائلٹ بھی زمین پر گرا تو ہم اس جانب چلے گئے۔

مزید پڑھیے: ‘آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‘کے 4 سال مکمل، مسلح افواج کے سربراہان کا خراج تحسین

انہوں نے کہا کہ جب ہم پائلٹ کی جانب بڑھے تو اس نے بھاگنا شروع کردیا اور بالکل قریب جا کر ہم نے دیکھا تو اس کا badge بھارت کا تھا۔ ہم نے اس کو پکڑا اور اسی دوران پاک آرمی کے جوان آگئے اور انہوں نے پائلٹ کو گرفتار کر لیا۔شہری نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ بھارت کا طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ ہمیں اپنی فوج پر بہت فخر ہے، وہ بارڈر پر ڈیوٹی دیتے ہیں تو ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہماری فوج جنگ سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

کشمیری شہریوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور خون کے آخری قطرے تک پاک فوج کا ساتھ دیں گے۔

ایک اور شہری نے بتایا کہ27  فروری 2019 کو صبح کے وقت ہمیں ایک زوردار دھماکے کی آواز آئی اور کچھ دیر بعد ہم نے دیکھا تو ایک طیارہ گر کر تباہ ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: ایرانی مسلح افواج نے دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کو سراہا

ایک شہری نے کہا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے دشمن کا طیارہ مار گرائے جانے پر ہمیں بہت خوشی ہوئی۔

شہری نے بتایا کہ کچھ ہی دیر بعد پاک آرمی کے جوان پہنچے اور بھارتی پائلٹ کو اپنے ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت کو 6 سال ہو چکے ہیں مگر پاکستانی عوام کے ذہنوں میں آج بھی پاک فضائیہ کا کارنامہ محفوظ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

27 فروری 2019 ابھی نندن آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ 2019 بھارتی طیارہ تباہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ابھی نندن ا پریشن سوئفٹ ریٹارٹ ا پریشن سوئفٹ ریٹارٹ 2019 بھارتی طیارہ تباہ ا پریشن سوئفٹ ریٹارٹ شہری نے کہا کہ ایک شہری نے شہری نے کہ شہریوں نے پاک فوج کہ پاک

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • کشمیر عالمی تنازع ہے،داخلی معاملہ نہیں، سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو