فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے، جن میں خواتین کےلیے 1,000 پنک الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی خریداری ، کراچی کےلیے ڈبل ڈیکر بسوں اور الیکٹرک وہیکلز کے حصول کی منظوری دے دی گئی۔ 

کابینہ نے کےفور منصوبے کےلیے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلیے کینجھر جھیل اور کے بی فیڈر کی فوری بہتری کا بھی فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے ڈاؤ یونیورسٹی کو اینٹی اسنیک اور اینٹی ریبیز ویکسین تیار کرنے کے لیے ایک کمپنی قائم کرنے کی اجازت دے دی۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ ٹرانسپورٹ اینڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی خواتین کی نقل و حرکت کو بہتر بنانے کےلیے ایک پائیدار ٹرانسپورٹیشن پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

یہ منصوبہ خواتین کے لیے تقریباً 1,000 الیکٹرک موٹرسائیکلیں متعارف کرائے گا جو کھلی اور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کے لیے 300 ملین روپے درکار ہوں گے جو بجٹ سے ہٹ کر حاصل کیے جائیں گے۔ اہل امیدوار کے لیے لازم ہے کہ وہ سندھ کی مستقل رہائشی ہو۔ وہ طالبہ ہو یا برسرِ روزگار خاتون ہو۔ وہ الیکٹرک موٹر سائیکل کو سات سال تک فروخت نہ کرے۔

کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کراچی کےلیے 50 پبلک ٹرانسپورٹ بسیں خریدنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جن میں 15 ڈبل ڈیکر بسیں اور 35 الیکٹرک بسیں شامل ہیں۔ 

کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ کےفور منصوبے کےلیے ایک ٹرانسمیشن لائن بچھانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کی بھی ضرورت ہے جس کے قیام کےلیے 16.

47 ارب روپے درکار ہوں گے۔

کابینہ نے سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی اور سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے 20 فیصد مشترکہ ایکویٹی سرمایہ کاری جس کی مجموعی مالیت 3,295 ملین روپے ہے کی منظوری دی۔ باقی 80 فیصد یعنی 13,179 ملین روپے سندھ حکومت کے قرض یا مالی معاونت سے فراہم کیے جائیں گے۔

ایک ٹرانسمیشن سروس ایگریمنٹ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے درمیان طے پائے گا جس کے بعد 50 میگاواٹ کا قابل تجدید توانائی ہائبرڈ انڈیپنڈنٹ پاور پلانٹ قریبی علاقے میں قائم کیا جائے گا۔ کابینہ نے اس تجویز کی منظوری دے دی ۔

کراچی واٹر سپلائی اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ کا منصوبہ 2016 کی کراچی ڈائیگنوسٹک اسٹڈی کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کی مالی معاونت عالمی بینک، ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور حکومت سندھ فراہم کر رہی ہے، جس کا تناسب 40:40:20 ہے۔

کابینہ میں ڈبل کیبن پک اپ کی رجسٹریشن کے معاملے پر بحث ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ یہ گاڑیاں غیر تجارتی کے طور پر رجسٹر کی جائیں گی جس کے لیے گاڑی کی کل قیمت کا چار فیصد رجسٹریشن فیس مقرر کی گئی ہے۔ 

مزید برآں موٹر وہیکل فیس سالانہ 7,000 روپے ہوگی جبکہ لگژری ٹیکس اور کنورژن فیس سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ 

اس کے علاوہ کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ پروجیکٹ برائے سیلاب متاثرین کے لیے جاری کردہ پریمیم نمبر پلیٹس کی فروخت سے 541.6 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ یہ فنڈز سندھ پیپلز ہاؤسنگ پروجیکٹ کو منتقل کیے جائیں گے۔

کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے ڈاؤ لائف سائنسز فاؤنڈیشن کے نام سے سیکشن 42 کمپنی کے قیام کی تجویز دی ہے جس کا مقصد عوامی صحت کے منصوبوں کو فروغ دینا اور انتظامی و مالی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ 

کابینہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زیبسٹ) اور زیب ٹیک کی جانب سے گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کو اپنانے کی تجویز پر غور کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس تجویز کی منظوری دیتے ہوئے 160.3 ملین روپے کے گرانٹ کی منظوری دی۔

سندھ کے انکوائری اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ایک جامع اصلاحاتی منصوبہ تیار کیا ہے جس کا مقصد خود کار نظام اور شکایات مینجمنٹ سسٹم کا قیام ہے۔ 

کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ سکھر آئی بی اے نے سی ایم ایس کی تیاری کےلیے تفصیلی تجویز جمع کرائی ہے جسے ٹرن کی بنیاد پر 144.118 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ کابینہ نے اس کی منظوری دے دی۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ ایک سال کے اندر اندر یہ نظام مکمل کیا جائے تاکہ ہیڈ آفس سے لے کر ضلعی دفاتر تک تمام امور کو خودکار بنایا جا سکے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ملین روپے کی منظوری کابینہ نے وزیر اعلی کے لیے

پڑھیں:

امریکا میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر پابندی سے متعلق اولمپک کمیٹی کا اہم فیصلہ

امریکا کی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی نے ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اٹھایا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ مردوں کو خواتین کے کھیلوں میں شرکت سے روکا جائے تاکہ ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس خواتین کے کھیلوں میں حصہ نہ لے سکیں۔

امریکی اولمپک کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نگرانی اور تعاون کا عمل جاری رکھے گی تاکہ خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایگزیکٹو آرڈر 14201 اور ٹیڈ سٹیونز اولمپک اینڈ ایمیچور اسپورٹس ایکٹ کے مطابق محفوظ اور منصفانہ مقابلے کا ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے رواں سال فروری میں اس حکم نامے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت انہوں نے اعلان کیا کہ ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کو 2028 میں لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اس حکم میں محکمہ انصاف سمیت تمام سرکاری اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹرانس جینڈر لڑکیاں اور خواتین اسکول کی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں حصہ نہ لے سکیں اور اس پابندی کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔

یہ فیصلہ امریکا میں جاری اس بحث کا حصہ ہے جس میں خواتین کے کھیلوں میں ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے اور اس اقدام کو خواتین کے کھیلوں میں مقابلے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں بھی الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
  • آصفہ بھٹو کا سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کے اسپتالوں کا دورہ
  • داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے استعفی دے دیا
  • سی ڈی اے کا اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
  • امریکا میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر پابندی سے متعلق اولمپک کمیٹی کا اہم فیصلہ
  • خواتین کے بانجھ پن اور نان نفقہ سے متعلق سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کر دیا
  • خواتین کے بانجھ پن اور نان نفقہ سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ جاری
  • سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: بانجھ پن کی بنیاد پر مہر یا نان نفقہ سے انکار غیر قانونی قرار
  • چینی امپورٹ کا فیصلہ کابینہ نے کیا، ہم تو فیصلے کے پابند ہیں: چیئرمین ایف بی آر