UrduPoint:
2025-04-25@05:28:49 GMT

فلپائن میں آتشزدگی، آٹھ افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

فلپائن میں آتشزدگی، آٹھ افراد ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 فروری 2025ء) فلپائن کے حکام کے مطابق گزشتہ رات منیلا میں واقع ایک تین منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس بلڈنگ میں لکڑی کا استعمال زیادہ کیا گیا تھا، اس لیے شعلے انتہائی تیزی سے بھڑکے اور آگ نے اس عمارت کو ایک گھنٹے میں ہی خاکستر کر دیا۔

دارالحکومت کے نواحی علاقے سان ایسیدرو گالاس نامی گاؤں میں یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا، جب رہائشی گہری نیند میں غرق تھے۔

حکام نے بتایا ہے کہ ابھی تک اس حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے لیکن تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سینئر فائر آفیسر رولانڈو والینیا نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دو لاشیں گراؤنڈ فلور پر ملیں جبکہ باقی چھ افراد کی لاشیں دوسری منزل سے برآمد ہوئیں، جہاں سے آگ بظاہر شروع ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

یہ حادثہ فلپائن میں مارچ میں شروع ہونے والے 'آگ سے بچاؤ کے مہینے‘ سے صرف دو دن پہلے پیش آیا۔ اس مہم کے تحت شدید گرمیوں کی آمد سے قبل حکومت عوام کو آگ سے متعلق خطرات سے آگاہی دیتی ہے۔

فلپائن میں کئی مہلک آتشزدگیوں کی وجوہات میں حفاظتی ضوابط کا ناقص نفاذ، گنجان آبادی اور عمارتوں کے خراب ڈیزائن شامل ہیں۔

سن 1996 میں کیزون سٹی کے ایک نائٹ کلب میں لگنے والی آگ نے 162 افراد کی جان لے لی تھی۔ اس حادثے میں مارے جانے والوں میں زیادہ تر طلبہ تھے، جو تعلیمی سال کے اختتام کا جشن منا رہے تھے۔ وہ اس لیے باہر نہ نکل سکے کیونکہ ہنگامی راستہ ساتھ میں بننے والی نئی عمارت کی وجہ سے بلاک ہو چکا تھا۔

اے پی، اے ایف پی (ع ب/ اا )

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پہلگام حملہ پروپیگنڈا: ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا

پہلگام حملے سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلایا گیا جھوٹ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ حملے میں مبینہ طور پر ہلاک قرار دیے گئے بھارتی نیول آفیسر اور اس کی اہلیہ سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلیں، جب کہ حقیقت میں یہ جوڑا زندہ و سلامت ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خود بھارتی جوڑے نے اپنی زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ ویڈیو میں خاتون کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ”ہم زندہ ہیں، معلوم نہیں کہ ہماری تصاویر کو بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جا رہا ہے۔بھارتی جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کی پرانی تصاویر کو ہلاک افراد کے طور پر نشر کیا گیا، جو ان کے لیے اور ان کے اہلخانہ کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنی۔ انہوں نے بھارتی عوام سے اپیل کی کہ وہ نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں. تاکہ ان کی جعلی تصاویر کا استعمال روکا جا سکے۔سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صرف ایک مثال ہے، ممکن ہے کہ مزید افراد جو ہلاک قرار دیے گئے وہ بھی زندہ ہوں۔ ماہرین کے مطابق یہ سب بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ڈرامہ تھا جو آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے۔یہ انکشاف بھارتی میڈیا کی جانب سے غیر مصدقہ خبروں اور سنسنی پھیلانے کی روش پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، جو نہ صرف عوام کو گمراہ کرتی ہے بلکہ متاثرین کے اہلخانہ کو بھی ذہنی اذیت میں مبتلا کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملہ پروپیگنڈا،ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
  • پہلگام حملہ پروپیگنڈا: ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
  • روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک، 63 زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • چیف سیکریٹری سندھ نے تاریخی عمارت خارس ہاؤس گرائے جانے کا نوٹس لے لیا
  • نیو جرسی جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، بجلی غائب، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
  • برطانیہ، ہارٹ فیل کا علاج متعارف، اموات میں 62 فیصد کمی ممکن
  • کراچی: مہران ٹاؤن میں گتہ فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی، بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا
  • بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملہ، 24 افراد ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ، پانچ افراد ہلاک