کراچی سمیت سندھ بھر میں 13 جعلی ادویات کمپنیوں کے ناموں سے فروخت ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں 13 مختلف جعلی ادویات مارکیٹ میں کمپنیوں کے ناموں سے فروخت کی جارہی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ڈائریکٹر عدنان رضوی نے بتایا کہ گذشتہ 2 ماہ کے دوران مختلف ادویات کے 300 سے زائد سمپل ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس میں 13 مختلف ادویات کے سمپل جعلی قرار دیے گئے ہیں، یہ جعلی ادویات اصل کمپنیوں کے ناموں سے مارکیٹ میں فروخت کی جارہی تھیں۔
تحقیقات کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ جو جعلی ادویات مختلف کمپنیوں کے نام سے مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہیں ان کمپنیوں کا سرے سے وجود ہی نہیں۔
ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے عدنان رضوی نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ مارکیٹ میں 7 فارما کمپینوں کے نام سے جعلی ادویات فروخت کی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو کراچی سمیت اندرون سندھ میں جعلی ادویات کی سینکڑوں شکایت موصول ہوئی تھی جس ڈرگ انسپکٹروں نے ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مختلف ادویات کے سپمل حاصل کیے، ان ادویات میں جسم میں درد، مرگی اور ہڈی و پٹھوں کے درد میں استعمال کی جانے والی آئیوڈیکس کے نمونے جب لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے تو انکشاف ہوا کہ ان ادویات میں وہ اجزاء شامل نہیں جو درد میں استعمال کی جاتی ہے۔
عدنان رضوی نے بتایا کہ جس پر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے متعلقہ ڈرگ انسپکٹروں کو ہدایت کی کہ ادویات پر درج کمپنیوں کے پتوں پر رابطہ کیا جائے، ڈرگ انسپکٹروں کی کاروائی پر انکشاف ہوا کہ یہ کمپنیاں وہاں سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔
عدنان رضوی کا کہنا تھا کہ آئیوڈیکس بنانے والی کمپنی سے جب رابطہ کیا تو اس کمپنی کے حکام نے بتایا کہ آئیوڈیکس کی مینوفیکچرنگ 2017 کے بعد سے بند ہے، آئیوڈیکس پر مینیوفیکچرنگ کی تاریخ 2024 درج تھی۔ اسی طرح دیگر 13 مختلف ادویات پر درج بیج نمبر، لائنس نمبر اور کمینی کی پتے بھی غلط تھے جس کے بعد سندھ کے تمام ڈرگ انسپکٹروں کو جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے تمام ڈرگ انسپکٹروں کو جعلی ادویات کے خلاف الرٹ جاری کردیا گیا ہیکہ مارکیٹ میں فروخت ہونے والی ادویات کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری فروخت کی جارہی ڈرگ انسپکٹروں جعلی ادویات نے بتایا کہ کمپنیوں کے مارکیٹ میں عدنان رضوی ادویات کے
پڑھیں:
سمارٹ میٹرز لگوانے والوں کے لئے نئی پریشانی کھڑی
شاہد سپرا:اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز کے بحران کا معاملہ مزید الجھ گیا، سمارٹ میٹرز کی آؤٹ سورسنگ پر لیسکو ،میٹر ساز کمپنیوں میں ڈیڈ لاک، کمپنیوں نےلیسکو کی مقررہ شرائط پر صارفین کو میٹر فروخت کرنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق میٹر ساز کمپنیوں ،لیسکو میں ڈیڈ لاک سے ایک ماہ میں میٹر کا اجراء نہ ہو سکا، لیسکو نے 6اکتوبر کو مارکیٹ سے سمارٹ میٹرز کی خریداری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
صارفین کو فروخت ہونیوالے میٹرز کو ریجنل سٹور میں جمع کروانے کی شرط رکھی گئی، ریجنل سٹور میں جمع ہونے کے بعد میٹرز کو متعلقہ ایکسیئنز کے سپرد کرنے کی ہدایت کی گئی۔
صارفین کو خریداری کے بعد کے سسٹم سے میٹرز جاری ہونے کی شرط رکھی گئی، میٹر ساز کمپنیوں نے ریجنل سٹورز میں میٹرز جمع کروانے سے انکار کیا ، کمپنیوں میں ڈیڈ لاک سےصارفین این او سی لیکر دربدر ہونے پر مجبور لگے۔