وزیرِ اعظم شہباز شریف کا نئے کابینہ ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے کابینہ ارکان کے اعزاز میں آج صبح ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں شامل نئے ارکان کو ناشتہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں دیا جا رہا ہے۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے وزراء سے حلف لیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر نئی کابینہ ارکان کو مبارک باد بھی پیش کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ارکان کی وزارتوں و ذمے داریوں کا اعلان ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف
پڑھیں:
شہباز شریف نے زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت کر دی
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیرِ ہوا بازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرِ اعظم نے وزیر داخلہ کو گوادر سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیرِ ہوا بازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرِ اعظم نے وزیر داخلہ کو گوادر سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔