وزیراعلی مریم نواز شریف کا ویژن نوجوانوں کےلئے ٹیکنکل ایجوکیشن کے شاندار مواقع
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
وزیراعلی مریم نواز شریف کا ویژن نوجوانوں کےلئے ٹیکنکل ایجوکیشن کے شاندار مواقع وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کی آن لائن پورٹل رجسٹریشن آغاز وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سہل اور تیز ترین آن لائن رجسٹریشن کا یکم مارچ (کل) سے ہوگا درخواست وصولی سے لیکر سرٹیفکیٹ کے اجرا تک مکمل آن لائن ہوگا تین سالہ ڈی اے ای کورسز کی رعایتی فیس میں مکمل دورانیہ کےلئے رجسٹریشن ہوگی ادارے کے نام پر بیک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط میں نرمی اور اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء سے مشروط طلبہ اور والدین کے لئے دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے آزادی اور ایک ہی کلک پر تمام معلومات کی فراہمی پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2019ء کے تحت تمام اداروں کوپنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کے پابند کردیا گیا خلاف ورزی کی صورت میں 6ماہ قید اور 10لاکھ روپے تک کا جرمانہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر 622غیر قانونی/غیر منظور شدہ اداروں کی فہرست شائع کردی گئی تمام منظورشدہ اداروں کی تفصیل بمعہ کورسز اور تعداد ویب پورٹل میں موجود طلبہ کی سہولت پی ایس ڈی اے کی ویب سائٹ پر متعلقہ کورسز کے کریکولم موجود، ویب سائٹ پر کسی بھی غیر قانونی ادارے سے متعلق آن لائن شکایت بھی درج کرائی جا سکے گی طلبہ ویب پورٹل www.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سی سی ڈی کے خوف نے بڑے بڑے غنڈوں کو معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سی سی ڈی کے خوف نے بڑے بڑے غنڈوں کو قرآن اٹھا کر معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا ہے۔
لاہور میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اس فورس کی بدولت پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ممکن ہو جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: جرائم پیشہ عناصر کی شامت، ’پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ‘ کیا ہے؟
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہترین جوانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ان کے مطابق ’ہم سب کو مل کر ایک صحت مند پاکستان کی تعمیر کرنی ہے، نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم اور صحت پر توجہ مرکوز رکھیں، کیونکہ نشہ اب اسکولوں اور یونیورسٹیوں تک جا پہنچا ہے، اور اس لعنت کا خاتمہ ناگزیر ہے۔‘
انہوں نے واضح کیاکہ منشیات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اسپیشل فورس ’ٹیرا‘ تشکیل دی گئی ہے، جبکہ جرائم کی روک تھام کے لیے ’سی سی ڈی‘ بنائی گئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ توقع رکھتی ہیں کہ فورس کے جوان اسی جذبے کے ساتھ میدان عمل میں اتریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شااللّٰہ پوری ہمت اور ولولے کے ساتھ آپ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اب صرف پنجاب کے مسائل کا حل نکالا جائے گا، کسی قسم کی مصلحت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو زہر عوام میں گلیوں، شہروں اور ڈویژنز کے اندر پھیلایا گیا ہے، آپ ہی اسے جڑ سے ختم کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ انہیں بہادر لوگ بے حد پسند ہیں اور وہ ان کی قدر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ دلیرانہ انداز میں اپنی ڈیوٹی نبھائیں گے تو اللّٰہ تعالیٰ آپ کا ساتھ دے گا۔ یہ وردی صرف لباس نہیں بلکہ ایک عہد ہے کہ آپ ہر برائی اور لعنت کا قلع قمع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کا بیٹا موسیٰ مانیکا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
انہوں نے مزید کہاکہ آنے والی نسلوں کو تباہی سے بچانا آپ کی ذمے داری ہے، اور دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ پوری فورس کو یہ توفیق عطا فرمائے کہ وہ پاکستان کا نام سربلند کر سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سی سی ڈی غنڈے مریم نواز معافیاں وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز