علامہ شبیر میثمی کا مولانا حامد الحق کی شہادت پر افسوس کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہیں اور یہ واقعہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے مولانا حامد الحق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت و تسلیت پیش کی۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہیں اور یہ واقعہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور دہشت گردی کے خلاف عملی اور موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نرخ مستحکم رہے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 338 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں استحکام کے باعث ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 52ہزار روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 01ہزار روپے 783روپے کی سطح پر برقرار رہی۔