فوٹوز فائل

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے سے زائد مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمد ہوئی ہیں۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد جلائے گئے مصطفیٰ عامر کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے متعلق تفتیش جاری ہے، اس کے ڈیفنس کے گھر  سے 2 کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمد ہوئی ہیں۔

مصطفیٰ قتل کیس: جے آئی ٹی بنادی گئی، ارمغان کی گرفتاری، اسلحہ رپورٹ بھی جمع

پولیس نے ارمغان کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروادی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے، ملزم غیر قانونی کال سینٹر کی کمائی کو امریکا میں کزن کو بھیجتا تھا، ملزم کا کزن امریکی ڈالر کا ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا کزن تمام رقم ملزم کے کرپٹوکرنسی کے اکاؤنٹ میں بھیجتا تھا، دھوکے بازی سے کمائی گئی رقم سے ملزم کرپٹوکرنسی خریدتا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

انسانیت کیخلاف جرائم : بھارتی جیلوں میں قید معصوم کشمیریوں کی کہانی

انسانیت کیخلاف جرائم (Crimes against humanity)، کہانی ہے ضیا مصطفیٰ کی جو غلطی سے پاک بھارت سرحد عبور کر گیا۔

دستاویزی فلم ضیا مصطفی پر ہونے والے ظلم اور کشمیریوں پر بھارتی تشدد کو بے نقاب کرتی ہے۔

ضیا مصطفیٰ صرف 15 سال کا معصوم لڑکا تھا، جنوری 2003 میں بھارتی فورسز نے ضیاء کو قید کر لیا۔ ضیا پر جھوٹے الزامات لگا کر 19 سال تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ضیا مصطفیٰ کے بھائی کا کہنا ہے کہ ضیا کی ماں اپنے بیٹے کے انتظار میں دنیا سے چلی گئی۔ جب کہ ان کی بہن کا کہنا ہے کہ  بھارتی حکومت نے ضیاء مصطفی کی لاش تک واپس نہیں کی۔

یہ واقعہ بھارتی ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی واضح مثال ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • لاہور، تحریکِ بیداری امت مصطفیٰؐ کے زیراہتمام غزہ کانفرنس کل ہوگی
  • پاکستان تیزی سے کرپٹوکرنسی کو اپنانے والی معیشتوں میں سے ایک ہے، وزیراعظم شہبازشریف
  • آذربائیجان کے وزیر صحت سے ملاقات، مصطفیٰ کمال کا صحت کے نئے شعبوں میں اشتراک پر زور
  • کاٹن سیکٹر میں بحران کے باعث کپاس کی کاشت کا مومینٹم نہ بن سکا
  • انسانیت کیخلاف جرائم : بھارتی جیلوں میں قید معصوم کشمیریوں کی کہانی
  • سندھ میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے اربوں روپے کا نقصان ہوچکا، ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہیں، آپٹما
  • بانی پی ٹی آئی حملہ کیس، مرکزی ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
  • وفاقی وزیر صحت کا سامانِ شفا، فاؤنڈیشن کا دورہ
  • نئےسمارٹ سیف سٹیز میں تعینات ہونیوالوں کیلئے کروڑ مالیت کی گاڑیاں خریدی جائینگی
  • ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی، ملزمان گرفتار