عمران خان کا مضمون حقیقت کے برعکس اور گمراہ کن ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے امریکی جریدے میں شائع مضمون کو گمراہ کن قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ اپریل 2022ء میں بانی پی ٹی آئی نے ملک کو جس طرح معاشی دیوالیہ پن کے دہانے پر چھوڑا، اُس کے مقابلے میں پاکستان آج کہیں زیادہ مستحکم، مضبوط اور محفوظ ہے۔
انہوں نے امریکی جریدے میں عمران خان کی تحریر پر جواب میں کہا کہ مضمون میں بانی پی ٹی آئی نے لکھا کہ ایک غیر مستحکم پاکستان علاقائی سیکیورٹی اور عالمی جمہوری اقدار کے لیے خطرہ ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جو مہنگائی 38 فیصد تک جا پہنچی تھی، اب گر کر 4 فیصد سے کم ہو گئی ہے، شرحِ سود 23 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ گیا ہے اور اسٹاک مارکیٹ 42 ہزار پوائنٹ سے بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مضمون حقیقت کے برعکس اور گمراہ کن ہے، آج کا پاکستان 2022 کے مقابلے میں زیادہ مستحکم، مضبوط اور محفوظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے پر ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، ناقص معاشی پالیسیوں اور بدانتظامی نے ملک کو بحران میں دھکیلا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ذمہ دارانہ حکمرانی سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی، مضبوط معیشت قومی استحکام اور سلامتی کی بنیاد ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا دور معاشی بدانتظامی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار تھا، عمران خان کے 4 سال میں 5 وزرائے خزانہ کی تبدیلی معیشت کےلیے نقصان دہ ثابت ہوئی۔
احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی انتقامی سیاست نے معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی قیادت بیرون ملک منفی پروپیگنڈا کررہی ہے، ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، عالمی برادری پاکستان کی کامیابیوں کو تسلیم کرے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہ بانی پی ٹی ا ئی احسن اقبال نے نے کہا کہ
پڑھیں:
ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔ ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔ پیر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مقام ہے۔ توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو جدید بنا رہے ہیں، پاکستان دنیا کے لیے سمندری ٹریڈ روٹ ثابت ہو گا۔