نائب وزیراعظم کا آذری وزیر خارجہ کو فون‘ مہمان نوازی پر شکریہ کہا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفونگ گفتگو کی۔ وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران ملنے والی گرم جوشی پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنمائوں نے اس دورے کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو شیڈول پاک-افغان مذاکرات سے قبل ترکیے جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکیے آمد متوقع ہے، ذرائع نے بتایا ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے، پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی، غزہ کے مسئلے پر 8 وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس پاکستان کی شرکت کی تیاری مکمل ہے۔