وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی معاون خصوصی برائے پرائس اینڈ کنٹرول سلمیٰ بٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں صوبے میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا، مہنگی اشیا فروخت کرنے والی دکانیں سیل جبکہ دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعلیٰ  پنجاب سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ اس دفعہ رمضان المبارک میں نگبان رمضان پیکج کے تحت پنجاب بھر میں 30 لاکھوں لوگوں کو 10 ہزار روپے ان کی دہلیز پر دئے جائیں گے،یہ پیسے پی آڈر بنا کر پوسٹ آفس کے ذریعے لوگوں کو دیے جارہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم غریب عوام کو رمضان پیکج میں کیا کیا ریلیف دیں گے؟

انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ لوگوں تک 10 ہزار روپے پہنچا دیے گئے ہیں،ہمارا ٹارگٹ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 4 سے 5 لاکھ لوگوں کو 10 ہزار روپے کا پے آڈر پہنچا دیا جائے، پنجاب بھر میں 20 ہزار کے قریب ایسے پوائنٹ بھی بنائے گئے ہیں جہاں سے پے آڈر کیش ہوسکے گا۔

بینظیر انکم اسپورٹ سے ڈیٹا نہیں لیا گیا

یہ 30 لاکھوں لوگ وہ ہیں جو غربت کی لیکر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، پچھلے رمضان المبارک میں بینظر انکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے جو لوگ رجسٹرڈ تھے ان کو ریلیف دیا گیا تھا لیکن اس دفعہ بینظر انکم اسپورٹ پروگرام سے کوئی ڈیٹا نہیں لیا گیا یہ پنجاب حکومت نے اپنی سکورٹنی کر کے ان لوگوں کو رجسٹرڈ کیا ہے جو کسی دوسرے پروگرام کے تحت امداد نہیں لے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں چاروں صوبے عوام کو کیا ریلیف دیں گے؟

یہ 30 لاکھ لوگ پہلی دفعہ نگہبان رمضان پیکج کے تحت رجسٹرڈ ہو ئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال رمضان المبارک میں راشن بیگ بناکر لوگوں کے گھروں تک پہنچائے گئے تھے، جس پر خرچہ کافی زیادہ آیا تھا جس کی وجہ سے حکومت نے یہ فیصلہ کیا کہ لوگوں کو پیسے دیے جائیں تاکہ وہ خود جاکر اپنی رمضان المبارک کی خریداری کریں۔

پنجاب کے 25 اضلاع میں ماڈل بازار بنائے گئے ہیں

وزیراعلیٰ  کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ لاہور میں 10 کے قریب ماڈل بازار لگائے گئے ہیں جن کے اندر رمضان بازار کے الگ سے اسٹال لگائے گئے ہیں، ان اسٹالز پر ڈی سی ریٹ کے مطابق پھل ،سبزیاں اور اشیائے خورونوش ملیں گیں۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کی آمد سے قبل کوئٹہ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

’یہ اسٹالز پنجاب کے 25 اضلاع میں لگائے گئے ہیں، جن اضلاع میں ماڈل بازار نہیں ہیں وہاں پر رمضان بازار الگ سے لگائے گئے ہیں ، میں اور میری ٹیم ہر ضلع میں جائے گئی ماڈل بازا اور رمضان بازاروں کا وزٹ کریں گے، چیزوں کی قمیتوں اور معیار کے حوالے سے سختی سے عمل کیا جائے گا ۔‘

گران فروشی کرنے والے کے سخت کارروائی ہوگی

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلیٰ  پنجاب سلمی بٹ کا کہنا تھا کہ گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا، جو دوکاندار مہنگی اور غیر معیاری اشیا فروخت کرتا ہوا پکڑا گیا، اس کی دوکان پورے رمضان المبارک کے مہینے میں سیل رہے گی اور ان کے کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پرائس اینڈ کنٹرول پنجاب رمضان پیکج سلمیٰ بٹ گران فروشی مریم نواز شریف معاون خصوصی نگہبان رمضان پیکج وزیراعلٰی پنجاب

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پرائس اینڈ کنٹرول رمضان پیکج مریم نواز شریف معاون خصوصی نگہبان رمضان پیکج رمضان المبارک میں کا کہنا تھا کہ لگائے گئے ہیں معاون خصوصی رمضان پیکج لوگوں کو کے خلاف

پڑھیں:

لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیر صحت اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اعلان کیا ہے کہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ اعلان پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ساتھ آئندہ تہواروں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

خواجہ سلمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے تمام انتظامات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ہر مذہب اور فرقہ بابا گرو نانک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ننکانہ صاحب آنے کا مقصد سکھ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سکھ یاتریوں کی حفاظت اور بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کو یاتریوں کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے۔ ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز معیاری صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں گے، جب کہ خوراک اور دیگر سہولیات بلاتعطل رہیں گی۔

انہوں نے جشن کے حوالے سے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

  • کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس؛سہ ملکی کرکٹ سیریز اور باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات کی سیکورٹی انتظامات بہتر کرنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ نے تعاون کا یقین دلایا، گرین لائن فیز2 پر کام جلد شروع ہوگا، احسن اقبال
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد
  • پنجاب پولیس کا اسموگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں 28 مقدمات، 396 افراد پر جرمانے
  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
  • سموگ‘ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن‘ 27 مقدمات‘ متعدد گرفتار
  • صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات
  • خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری،شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر
  • کراچی: آئی جی سندھ کا بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم