لاہور سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کا شیڈول تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسوا فاطمہ: پاکستان ریلویز کی جانب سے لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔
قراقرم ایکسپریس، جو کہ پہلے سہ پہر 3 بجے لاہور سے روانہ ہوتی تھی، اب شام 7 بجے روانہ ہوگی۔مزید برآں، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج قراقرم ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔
شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شام 6 بجے تک ریلوے اسٹیشن پہنچ جائیں تاکہ ان کی سفر کی روانگی میں کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں۔
حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری
فائل فوٹو۔وزیر اعلیٰ سندھ نے میٹرک بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی منظوری دیدی ہے۔
جبکہ ایڈیشنل سکریٹری بورڈز و جامعات سہیل بلوچ کو حیدرآباد بورڈ کے چیرمین کے عہدے کا چارج دینے کی منظوری دیدی۔
اس حوالے سے کچھ دیر میں ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سکریٹری سندھ حیدر شاہ سے ان دونوں افسران سے انٹرویو لینے کی ہدایت کی تھی۔