کراچی:

سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ کراچی کے حوالے سے بھی موسم کا حال جاری کردیا گیا۔
 

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ کل سے ملک میں داخل ہوگا ، جس کے زیر اثر دیہی سندھ کے اضلاع قمبر شہداد کوٹ،جیکب آباد،کشمور،شکار پور،گھوٹکی،لاڑکانہ اور سکھرمیں 2 مارچ کی رات  اور 3 مارچ کی صبح گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش و بونداباندی کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آج اور کل تیز دھوپ رہے گی  جب کہ پیر کو کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ 3 روز کے دوران کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 19 تا 21 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کراچی ڈویژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، تاہم کراچی میں فی الوقت بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کراچی میں

پڑھیں:

اسلام آباد: لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل(فائل فوٹو)۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔  

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عمران اسماعیل کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کی گئی ہے۔

عمران اسماعیل کو تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ دفعات کے تحت مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا۔ کیس سے بانی پی ٹی آئی، زرتاج گل و دیگر بری ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون کی ہوائیں شدت اختیار کر رہی ہیں، مزید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
  • محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی، کیا درجہ حرارت بڑھے گا؟
  • کلاؤڈ برسٹ (بادل کا پھٹنا) کیا ہے اور ایسا گلگت بلتستان میں بار بار کیوں ہو رہا؟
  • کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں موسلادھار بارشیں ہوں گی؟بڑی پیشگوئی
  • اسلام آباد: لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
  • کرم میں طالبان کی بڑھتی سرگرمیوں کے حوالے سے علامہ سید تجمل الحسینی کی خصوصی گفتگو