پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے مداحوں کوآگاہ کر دیا۔نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت2نئے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہیں جوان کیلئے بہت خاص ہیں، نعیمہ نے بتایا کہ انکا نیا پراجیکٹ ڈرامہ جندو اور عہد وفا سے ملتا جلتا ہے، یہ ایک ایسا پراجیکٹ ہے جو مجھے بہت پسند ہے اور مجھے امید ہے کہ ناظرین بھی اس سے خوب محظوظ ہوں گے۔نعیمہ بٹ نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایسے فنڈ ریزنگ ایونٹس کا حصہ بن رہی ہوں جہاں میرے کام کو ناصرف پذیرائی مل رہی ہے بلکہ اس کے ذریعے میں مثبت سماجی پیغام بھی دے سکتی ہوں۔واضح رہے کہ ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ نعیمہ بٹ کبھی میں کبھی تم، جندو اور عہد وفا جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بلبل صحرا گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

لاہور (نیوزڈیسک) معروف فوک گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے،’’ بُلبلِ صحرا‘‘ کے گائے گیتوں کا سحر آج بھی برقرار ہے۔

گلِ صحرائی اور لمبی جدائی، معروف لوک گلوکارہ ریشماں 1947ء میں راجستھان میں پیدا ہوئیں، برصغیر کی تقسیم کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے کراچی منتقل ہوگیا، خانہ بدوش خاندان سے تعلق رکھنے والی ریشماں نے کم عمری میں ہی صوفیانہ کلام گانا شروع کر دیا۔

ریشماں نے کلاسیکی موسیقی کی کوئی تربیت حاصل نہیں کی، ریڈیو کے ایک پروڈیوسر سلیم گیلانی نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر ننھی ریشماں کو گاتے ہوئے سنا، 12 سال کی عمر میں ریشماں کو ریڈیو پاکستان پر آواز کا جادو جگانے کا موقع ملا۔

1960ء کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کی بنیاد رکھی گئی تو ریشماں نے ٹی وی کیلئے گانا شروع کر دیا، انہوں نے پاکستانی فلموں کیلئے متعدد گیت گائے اور خوب شہرت سمیٹی، ریشماں کی مقبولیت سرحد پار بھی پہنچی اور بالی ووڈ میں یہ سحر انگیز آواز گونجی۔

معروف فوک گلوکارہ کے مشہور گیتوں میں ’’سُن چرخے دی مِٹھی مِٹھی کُوک‘‘، ’’وے میں چوری چوری‘‘، ’’اکھیاں نوں رین دے اکھیاں دے کول کول‘‘، ’’ہائے ربا نیئوں لگدا دِل میرا‘‘، ’’عاشقاں دی گلی وچ مقام دے گیا‘‘ شامل ہیں۔

ریشماں کو ستارہ امتیازاور لیجنڈز آف پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا، لوک گلوکارہ 3 نومبر 2013ء میں گلے کے سرطان کے باعث لاہور میں انتقال کر گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت روزانہ 290 گھر بن رہے ہیں:عظمیٰ بخاری
  • شاہ رخ خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ پر مداحوں سے معافی کیوں مانگی؟
  • سلمان خان کی نئی تصویریں وائرل، ممکنہ نئی فلم پر مداحوں کے تبصرے
  • نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ، صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف مل گیا
  • لاہور میں جدید ڈوکنگ ڈرونز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع
  • پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور پروڈیوسر چوہدری کامران اعجاز انتقال کر گئے
  • بلبل صحرا گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
  • امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن کا انسٹاگرام پر نئے رشتے کا اعلان، نئی محبت کون ہے؟
  • اسرائیل کے بارے میں امریکیوں کے خیالات
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن