’ہمارے سب ارکان اسمبلی فارم 47 والے ہیں‘، پی پی رہنما ناصر شاہ کی زبان پھسل گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے فارم 45 اور فارم 47 کا بہت چرچا ہے، جہاں پارلیمنٹ میں اس کا ذکر ہوتا ہے وہیں سیاسی کارکنان کی جانب سے بھی ایک دوسرے کو ایسے القابات دیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں فارم 47 والے باہر جا کر مہنگائی کم ہونے کا کہیں تو انہیں جوتے پڑیں گے، عمر ایوب
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما و سندھ کے وزیر توانائی سیّد ناصر شاہ نے بھی جوش خطابت میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو فارم 47 والا کہہ دیا۔
ٹنڈوجام میں خطاب کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہاکہ آج کل فارم 45 اور فارم 47 کی بہت باتیں کی جاتی ہیں، لیکن الحمداللہ پیپلزپارٹی کے جتنے ارکان اسمبلی یہاں موجود ہیں سارے فارم 47 والے ہیں۔
بعد ازاں تقریب میں موجود صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ناصر حسین شاہ کی غلطی کی وضاحت کردی۔
شرجیل انعام میمن نے کہاکہ اصل میں ناصر حسین شاہ یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ ہمارے سارے لوگ فارم 45 والے ہیں۔
واضح رہے کہ فارم 45 وہ ہوتا ہے جو ہر پولنگ اسٹیشن پر ہر پولنگ ایجنٹ کو دیا جاتا ہے جس پر ووٹوں کی تفصیل درج ہوتی ہے، جبکہ فارم 47 تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کو جمع کرکے الیکشن کمیشن جاری کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں فارم 47 پر آنے والا وزیراعظم شرعی ہے یا غیر شرعی؟ حافظ نعیم الرحمان کا وی پی این فتوے پر استفسار
اپوزیشن کا الزام ہے کہ عام انتخابات کے روز الیکشن کمیشن نے فارم 47 میں ہیرا پھیری کرتے ہوئے مرضی کے نتائج جاری کیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ارکان اسمبلی پاکستان پیپلزپارٹی پی پی رہنما شرجیل انعام میمن عام انتخابات فارم 45 فارم 47 ناصر حسین شاہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارکان اسمبلی پاکستان پیپلزپارٹی پی پی رہنما شرجیل انعام میمن عام انتخابات فارم 45 فارم 47 ناصر حسین شاہ وی نیوز ناصر حسین شاہ ارکان اسمبلی فارم 45 فارم 47
پڑھیں:
17 ارکان کے کمیٹیوں سے استعفے میرے پاس آگئے، آج جمع کراؤں گا، سینیٹر علی ظفر
چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ ہم احتجاج کے طور پر کمیٹیوں سے استعفے جمع کرا رہے ہیں، کچھ لوگوں کے استعفے بعد میں آئیں گے تو وہ بعد میں جمع کرا دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ 17 ارکان کے کمیٹیوں سے استعفے میرے پاس آگئے ہیں آج جمع کراؤں گا۔ چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم احتجاج کے طور پر کمیٹیوں سے استعفے جمع کرا رہے ہیں، کچھ لوگوں کے استعفے بعد میں آئیں گے تو وہ بعد میں جمع کرا دیں گے۔ سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اعظم خان سواتی، ڈاکٹر زرقہ سہروردی، عون عباس بپی کے استعفے آج جمع کرا دیئے ہیں، محسن عزیز، فیصل جاوید، مشعال یوسفزئی، فلک ناز چترال کا استعفیٰ بھی میرے پاس موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوزیہ ارشد، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، نور الحق قادری، ذیشان خانزادہ کا استعفیٰ بھی آگیا ہے، علامہ ناصر عباس کا استعفیٰ بھی آگیا ہے، وہ بھی آج جمع کرادوں گا۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر دوست محمد خان، روبینہ ناز، سیف اللہ خان نیازی کا استعفیٰ میرے پاس ہے، پارٹی قیادت کی ہدایت ہے جتنے استعفے آگئے وہ جمع کرائیں، ہم اس پرعمل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بغیر بھی کمیٹیاں چل سکتی ہیں تاہم ہم اس کا حصہ نہیں ہیں، ہمارے بغیر کمیٹیوں کا کورم بھی پورا ہوسکتا ہے، تاہم ہم نے فائدہ نقصان نہیں دیکھنا۔