وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو دبانے میں لگی ہوئی ہے، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت وفاقی حکومت تحریک انصاف کو دبانے میں لگی ہوئی ہے۔
نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ کل کے دھماکے کے واقعہ پر انتہائی افسوس ہے، یہ واقعہ ہماری پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو دبانے میں لگی ہے، ہمارا صوبہ جنگ میں ہے، ہمیں صرف امن چاہیے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ پورے ملک میں امن و امان کےلئے پالیسی ہونی چاہیے، افغانستان سے متعلق پاکستان کی پالیسی پر کام ہونا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ جعلی ہے، شفاف الیکشن ہونے چاہیے، عید کے بعد بھرپور احتجاج کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
کراچی(نیٹ نیوز) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 281روپے 52پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے 55پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔