دھرنوں میں ریاست مخالف تقاریر کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیر داخلہ گلگت بلتستان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شمس لون نے کہا کہ گلگت بلتستان بھر میں جہاں کہیں بھی عوامی احتجاج، دھرنے یا جلسے جلوس ہوں آئین اور قانون کے دائرے کے اندر رہ کر اپنا موقف بیان کیا جائے ،کسی بھی شخص کو جلسے، احتجاج اور دھرنوں کی آڑ میں ریاست مخالف بیانیہ اور ریاست مخالف نعرے بازی کی اجازت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ نے دھمکی دی ہے کہ احتجاج کی آڑ میں ریاست مخالف تقاریر کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شمس لون نے کہا کہ گلگت بلتستان بھر میں جہاں کہیں بھی عوامی احتجاج، دھرنے یا جلسے جلوس ہوں آئین اور قانون کے دائرے کے اندر رہ کر اپنا موقف بیان کیا جائے ،کسی بھی شخص کو جلسے، احتجاج اور دھرنوں کی آڑ میں ریاست مخالف بیانیہ اور ریاست مخالف نعرے بازی کی اجازت نہیں ہے، جو بھی شخص مملکت خداداد پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کریگا اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ دھرنے، جلسے، جلوسوں میں ریاست مخالف تقاریر کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں ریاست مخالف گلگت بلتستان
پڑھیں:
گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: امیر مقام
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقی، استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام کا وفاقی حکومت پر بڑھتا ہوا اعتماد حکومت کے انتظامی اور ترقیاتی اقدامات کی کامیابی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں حالیہ بدامنی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی سازش کا حصہ ہے۔