محمود مولوی نے آئی پی پی سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز

کراچی: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے آئی پی پی سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔

اس حوالے سے محمود مولوی کا کہنا ہے کہ صدر آئی پی پی سندھ کے عہدے سے ذاتی وجوہات کے سبب سے استعفیٰ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: محمود مولوی پی پی سندھ سے استعفی

پڑھیں:

بھارتی گھٹیا پراپیگنڈے کا جواب آرمی چیف نے دیدیا، فیصل واوڈا

اسلام آباد:

 سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے بھارت کو پہلے بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا تھا اب بھی دینگے۔ 

انھوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے گھٹیا پراپیگنڈا کیا جس کا جواب ہمارے قابل آرمی چیف نے دیا، اس کی فضائی حدود اور تجارت بند کرکے معاشی ذک پہنچادی، وہ ملکی سلامتی ومعاشی سمت دکھا رہے ہیں اور دنیا دیکھ رہی ہے، ریکوڈک، مائنز اینڈ منرلز اور ایسے کئی منصوبے ان کا ویژن ہے جس سے بھارتی حکومت میں تھرتھراہٹ ہے۔ 

پہلے بھی ڈرامہ کیا، اب پھر کیا۔ پاکستان خود بھی تگڑا ہے اور اس کا پڑوسی چین بھی تگڑا ہے، ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اگر ہم پر الزام لگائیں گے تو اس کا جواب دیں گے۔ 

آنے والے وقت میں پانی ،سونے سے بھی زیادہ اہم ہوجائے گا جس پرجنگیں ہوں گی۔ اپنے پانی پرسمجھوتہ نہیں کریں گے،دھمکیاں بھارت کے گلے پڑجائیں گی۔

اگر پاک ،بھارت کی جنگ ہوئی تو یہ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پاس سنہری موقع ہے سب کواکٹھا کریں،بانی پی ٹی آئی سمیت تمام لیڈروں کو میٹنگ میں بلایا جائے۔

پاکستان کی کمانڈ قابل آرمی چیف کے پاس ہے،ان کے پاس پلان آف ایکشن بھی ہے، کاش جمہوری سسٹم میں بھی کوئی ایسا لیڈر ہوتا، ہرجگہ آرمی چیف لیڈ کرتے نظر آ رہے ہی۔

متعلقہ مضامین

  • یمن، بنگلہ دیش، کینیڈا، پاکستان سمیت ساری دنیا بھارتی دہشتگردی سے واقف ہے، میجر جنرل (ر) زاہد محمود
  • بھارتی گھٹیا پراپیگنڈے کا جواب آرمی چیف نے دیدیا، فیصل واوڈا
  • اور پھر بیاں اپنا (دوسرا اور آخری حصہ)
  • رانا ثناء اللہ نے مودی کی سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد روکنے کی کوشش کو “پاگل پن” قرار دیدیا
  • آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام
  • وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری
  • ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
  • وزیراعلیٰ سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر کی ملاقات
  • چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس، پاکستان ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کے جائزہ لیا گیا
  • سینیٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر، چیئرمین سینیٹ نے ثانیہ نشتر کا استعفیٰ قبول کیا اور معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا