کراچی:

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر انکی اہلیہ انوشکا شرما ہکا بکا رہ گئیں۔

دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیوی کھلاڑی گلین گلپس نے ویرات کوہلی کا حیران کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویرات کوہلی نے کیوی بولر کائل جیمسن کو پہلے چوکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر فیلڈنگ کے لیے موجود گلین فلپس نے ایک ہاتھ سے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

https://www.

facebook.com/reel/1319978835714316

گلین فلپس کی جانب سے حیران کن کیچ پکڑنے پر ویرات کوہلی ہکا بکا رہ گئے جبکہ میدان کے باہر بیٹھی ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو بھی اپنے شوہر کے آؤٹ ہونے کا یقین نہیں آیا۔

آئی سی سی اور شائقین کی جانب سے گلین فلپس کی کیچ کی بے حد تعریف کی جا رہی ہے، جسے ایک مشکل کیچ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویرات کوہلی گلین فلپس

پڑھیں:

کرشمہ کپور اور آنجہانی سنجے کپور کے تعلقات پر سنیل درشن کے حیران کن انکشافات

معروف بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور ان کے آنجہانی سابق شوہرسنجے کپور کی ازدواجی زندگی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے کپور کی اچانک موت کے بعد ہدایتکار سنیل درشن نے کرشمہ سے ان کے رشتے کے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جنہوں نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

کرشمہ کیساتھ بطور ہدایتکار کئی فلموں میں کام کرنے والے سنیل درشن کا کہنا ہے کہ کرشمہ شادی کے بعد اپنی شناخت سے محرومی کا شکار تھیں۔ وہ ایک سادہ، گھریلو زندگی گزارنا چاہتی تھیں، مگر عملی طور پر وہ ایک ’ٹرافی وائف‘ بن کر رہ گئیں جوکہ انہیں بلکل پسند نہیں تھا۔

سنیل کے مطابق کرشمہ اور سنجے کی شادی کا فیصلہ غیرمتوقع تھا اور دونوں کی شخصیت اور زندگی کے نظریات مختلف تھے۔ دہلی سے تعلق رکھنے والی سنجے کی بہن کرشمہ کی بچپن کی سہیلی تھیں مگر اپنی سہیلی کے بھائی سے شادی کے بعد دہلی کے شاہانہ طرزِ زندگی میں کرشمہ خود کو ایڈجسٹ نہیں کر پائیں۔

2003 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے کی راہیں 2016 میں باضابطہ طور پر جدا ہوئیں اس دوران ان کے ہاں ایک بیٹی اور بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی۔

سنیل درشن کا کہنا تھا کہ اگرچہ علیحدگی کے وقت سنجے پر کرشمہ کو اپنے دوستوں کے ساتھ سونے کیلئے مجبور کرنے اور تشدد کے الزامات سامنے آئے تاہم طلاق کے بعد دونوں کی درمیان صلح ہوگئی اور انہوں نے بچوں کی پرورش کے لیے تعلقات بہتر بنائے۔ سنجے نے دوسری شادی کرلی تاہم کرشمہ تاحال ایک سنگل مدر کے طور پر زندگی گزار رہی ہیں۔

یاد رہے کہ سنجے کپور کی اچانک موت پر کرشمہ کپور نے اپنے بچوں کے ہمراہ ان کی آخری رسومات اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی، جو دونوں کے درمیان بہتر تعلقات کا ثبوت ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • ایرانی سفیر نے تجارتی راہداریاںجلد کھولنے کی یقین دہانی کرادی 
  • فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو وادی تیراہ میں فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق مظاہرین کے جنازے کی نہیں
  • بھارت میں الیکشن مہم کے دوران سیاسی رہنما کی صحافی کو رشوت، ویڈیو وائرل
  • ٹرمپ پر گالف میں دھوکہ دہی کا الزام، ویڈیو وائرل
  • اعظم خان کی ٹرانسفارمیشن والی تصویر دیکھ کر مداح حیران، کرکٹر کی وضاحت بھی آگئی
  • ہالی وڈ اسٹار وِل اسمتھ کا بیٹا منشیات کا عادی؟ عجیب برتاؤ کی ویڈیو وائرل
  • فیکٹ چیک: سائیکل والے کے چالان کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
  • امریکی ایئرلائن کی پرواز قبل رن وے پر آگ اور دھواں، مسافروں کی ڈرامائی ریسکیو ویڈیو وائرل
  • کرشمہ کپور اور آنجہانی سنجے کپور کے تعلقات پر سنیل درشن کے حیران کن انکشافات
  • جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی، ویڈیو بیان وائرل