مریم نواز کا پنجاب میں مہنگائی کے سدباب کیلیے موثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لیے موثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف موثر مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔مریم نواز نے ضروری اشیائے خور ونوش کی طلب ورسد کے امور کی کڑی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے کارروائی کی ہدایت کر دی۔انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کی ذاتی نگرانی، نرخ کے بارے میں روزانہ کی جامع رپورٹ پیش کرنے اور اشیائے خورو نوش کے نرخ اور معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں کو روٹی اور آٹے کے نرخ پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے فوڈ اتھارٹی کو کھانے پینے کی اشیاء کا معیار یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا۔مریم نواز نے کہا کہ رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی اور نرخ کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پھلوں اور سبزیوں کے نرخ بڑھانے والوں کے خلاف موثر قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رمضان المبارک مریم نواز انہوں نے کی جائے کے خلاف کا حکم کے نرخ
پڑھیں:
والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن مہم محفوظ مستقبل کے لیے ہے۔
انہوں نے ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ہتھیار احتیاط، آگاہی اور ویکسینیشن ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن مہم جاری ہے۔
انہوں کہا ہے کہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔
Post Views: 1