وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مہنگائی کے سدباب کیلئے موثر کریک ڈائون کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مہنگائی کے سدباب کیلئے موثر کریک ڈائون کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں مہنگائی کے سدباب کیلئے موثر اور جامع کریک ڈاون کا حکم دے دیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف موثر مہم چلانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلی مریم نواز نے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں طور آویزاں کرنے کا حکم دیا اور ضروری اشیائے خور ونوش کی طلب ورسد کے امور کی کڑی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے کارروائی کی ہدایت کی، وزیراعلی نے چیف سیکرٹری پنجاب کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کی ذاتی نگرانی کا بھی حکم دیا۔مریم نواز نے اشیائے ضروریہ کے نرخوں بارے میں روزانہ کی بنیاد پر جامع رپورٹ پیش کرنے ، اشیائے خورو نوش کے نرخ او رمعیار کو ہر صورت یقینی بنانے اور فوڈ اتھارٹی کو کھانے پینے کی اشیا کا معیار یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاون کا حکم دیا، مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو روٹی اور آٹے کے نرخ پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ رمضا ن المبارک میں پھلوں او رسبزیوں کی فراہمی اور نرخوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی ، پھلوں او رسبزیوں کے نرخ بڑھانے والو ں کے خلاف موثر قانونی کارروائی کی جائے ، رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، تاجر برادری غریب عوام کا احساس کرے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں رمضان المبارک کے دوران اشیا کے نرخ کم کئے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طورپر نرخ کم کرنے چاہئیں، صوبہ بھر میں سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کم نرخ پر معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈیش بورڈ پر روزانہ بار بار اشیا خورونوش کے نرخ خود چیک کررہی ہوں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے معاملے میں بلا امتیاز کارروائی کی جائے ، رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی کے خلاف مہم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعلی پنجاب مریم نواز رمضان المبارک مریم نواز نے کی جائے کے خلاف کے نرخ کا حکم
پڑھیں:
پاکستان اور جرمنی جمہوریت، برداشت اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، مریم نواز
— اسکرین گریبوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جرمنی جمہوریت، برداشت اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ پارلیمانی تعاون عوامی اعتماد اور باہمی تفہیم کا پُل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، ماحولیات، کلین انرجی اور دیگر منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سیلاب کے دوران اظہار ہمدردی و یکجہتی پاک جرمن دیرینہ دوستی کی عکاسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرمن تعاون نے پنجاب میں ماحولیات، توانائی اور دیگر شعبوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ 2024 میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت 3.6 ارب ڈالر تک پہنچنا خوش آئند ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب جرمنی کی رینیو ایبل انرجی سمیت مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے، تعلیم حکومت پنجاب کے اصلاحاتی ایجنڈے کا بنیادی ستون ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب نصاب کی جدت، ڈیجیٹل لرننگ اور عالمی تحقیقی روابط کے فروغ پر کام کر رہا ہے، 10 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ جرمن جامعات میں زیرِ تعلیم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ثقافتی تعاون مؤثر سفارت کاری ہے، جرمن اداروں کے ساتھ مشترکہ فن و ثقافت کے منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اور جرمنی امن، ترقی اور انسانی وقار کی مشترکہ اقدار کے حامل ہیں۔
وزیراعلیٰ نے فریڈرک ایبرٹ فاؤنڈیشن کے تحت تربیتی ورکشاپس منعقد کرنے کی تجویز پیش کی، جبکہ نوجوانوں کی روزگاری صلاحیت میں اضافے کے لیے جرمن ماڈل اپنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔