گجرات میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 6افراد جاں بحق ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
گجرات میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 6افراد جاں بحق ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز
گجرات (آئی پی ایس )پنجاب کے علاقے گجرات میں نامعلوم افراد نے ویگ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے ڈنگہ میں مسلح افراد نے سیاہ رنگ کی ویگو گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ہی گاوں سے تعلق رکھنے والے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ جن کی شناخت زاہد ناظم، مبشر، زنیر، جاوید اقبال، رخسار اور ایک نامعلوم سے ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کو دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔ ادھر آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پر فائرنگ
پڑھیں:
کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔