کراچی: کچرے کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے گروہ کے 7 افراد گرفتار، 3 ایف آئی آر درج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
کراچی میں کچرے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے گروہ کے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے خلاف تین ایف آئی آر درج کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی ہدایت پر ضلع کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن تھانہ، کورنگی زون تھانہ، اور عوامی کالونی تھانہ کی حدود میں چھاپہ مارکر کچرے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے گروہ کے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تین ایف آئی آر درج کردی گئیں جبکہ نشاندہی پر مزید کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور کمپنی کے اہلکاروں کی نشاندہی پر علاقہ پولیس نے سیکشن 144 کے تحت قانونی کاروائی کی۔ اس گروہ نے ایک میکنیزم بنا رکھا تھا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکاروں کو کام نہیں کرنے دیتے تھے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا عمل متاثرتھا، اس کے علاوہ گھروں سے غیر قانونی طریقے سے کچرا لینے کے بعد اور علاقوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے فراہم کردہ ڈسٹ بن سے کچرا چننے کے بعد حاصل ہونے والا کارآمد کچرا بیچ دیتے اور باقی کچرا نالے یا کھلی جگہ پھینک دیتے ہیں جس سے شہر کی صفائی متاثر ہورہی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرضلع کورنگی امتیاز بھٹو کی سربراہی میں کچرا چننے میں ملوث افغانیوں کوبھی پکڑاگیاہے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے پولیس کو ایسے گروہ کے خلاف مزید کاروائی کی ہدایت کی جو گھروں سے غیر قانونی طریقے سے کچرا اٹھا رہے ہیں اور کچرا چننے، کچرا پھیلانے اور جلانے اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔
انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ مزید ایسے گروہ کی نشاندہی کریں اور ان کے خلاف سیکشن 144 کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کی ایف آئی آر درج کروائیں۔انہوں نے کہا کہ ماحول خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید براں انہوں نے نالے کے اطراف دیگر جگہوں سے کچرا فوری صاف کرنے کی بھی ہدایت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سالڈ ویسٹ مینجمنٹ قانونی کاروبار گروہ کے کے خلاف سے کچرا
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔