Islam Times:
2025-06-09@16:11:08 GMT

شہید حسن نصراللہ کا تشیع جنازہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: شہید حسن نصراللہ کے تشیع جنازہ کا آنکھوں دیکھا حال
برادر سید فخر عباس نقوی مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
تاریخ: 3 مارچ 2025

1۔ شہید حسن نصراللہ کا طلباء اور جوانوں کے درمیان مقام
2 اس ماحول کو کس طرح بیان کریں گے؟ ۔ بیروت میں کیا دیکھا؟ 
3۔ نئی نسل کیلئے سید حسن نصر اللہ کا پیغام کیا ہے؟
4۔ آپ کی نظر میں پاکستانی نوجوان مقاومت کو کس نگاہ سے دیکھتا ہے؟
خلاصہ گفتگو و اہم نکات:
شہید حسن نصراللہ کی مکمل  زندگی  قربة الی اللہ کا عملی نمونہ تھی
شہید سیدحسن نصراللہ    نے مولا  علیؑ کی اتباع میں مظلوم کی حمایت اور ظالم سے نفرت کی
شہید سیدحسن نصراللہ    نےراہ حسینی ؑ  پہ چلتے ہوئے جامِ شادت نوش کیا
شہید سیدحسن نصراللہ   ایک نڈر اور دلیر مجاہدو شہید  راہِ آزادی قدس ہیں
شہید سیدحسن نصراللہ  اطاعت ولایت کے حوالے سے ایک آئیڈیل فرد ہیں
شہید سیدحسن نصراللہ   ایک  مکمل مطیع رہبر تھے
شہید حسن نصر اللہ فلسطین, لبنان, غزہ میں مقاومت و مزاحمت کا عظیم قائد ،بے مثال لیڈر اوربہادر  جرنیل تھےـ
شہید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد بھی  مزاحمتی قوتوں کے پائے ثبات کو لغزش تک نہ  آئی۔
شہید حسن نصراللہ ایک ایسے مرد جری  جس نے ہمیشہ عزیمت کے راستے کا انتخاب کیا
شہید کی تشیع جنازہ ایک پرشکوہ اجتماع تھی
شرکا جنازہ میں دنیا بھر سے صرف مسلمانوں نے ہی نہیں بلکہ غیر مسلموں نے بھی شرکت کی
لوگوں کے چہرے سے شہید حسن نصراللہ سے عقیدت و الفت عیاں ہورہی تھی
شرکا جنازہ غمگین ہوتے ہوئے  بھی پُرعزم اور پُرجوش تھے
شرکا کے نعروں میں سید سے تجدید عہد نمایاں تھی کہ ہم شہید کے راستے پہ گامزن رہیں گے
شرکا مسلسل امریکی استعمار اور غاصب اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے رہے
اسرائیلی طیاروں کی پرواز کے باوجود شرکا ہراساں  یا خوفزدہ نہیں ہوئے
تشیع جنازہ میں خواتین اپنے شیرخوار بچوں کے ساتھ شریک ہوئیں
مکتب اہل بیتؑ کے ماننے والے شہادت کے لئے ہمیشہ آمادہ رہتے ہیں
پاکستانی نوجوانوں نے شہید کی دلیرانہ شہادت کو پُرافتخار جانا ہے
یہ شہید کی جرات و دلیری کا اعجاز ہے کہ امریکہ و اسرائیل مردہ باد عالمی نعرہ بن چکا ہے
آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی اور یوم القدس  شہید حسن نصراللہ سے تجدید عہد کا اظہار کے طور پہ منائے گی
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہید سیدحسن نصراللہ شہید حسن نصراللہ اللہ کا

پڑھیں:

لکی مروت: پولیس مقابلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

لکی مروت: پولیس مقابلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس مقابلے کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد مارے گئے، جوابی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی امن کمیٹی کی جانب سے قیام امن کی کوششوں کے باوجود لکی مروت میں حالیہ مہینوں کے دوران دہشتگروں کی جانب سے حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جو لکی مروت میں دہشتگردوں کی موجودگی کا واضح اشارہ ہے۔

ترجمان لکی مروت پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اہم مقامی کمانڈر چھوٹا وسیم گُنڈی خان خیل سمیت 3 خوارج مارے گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شاہداللہ گُنڈی خان خیل بھی زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ڈسٹرک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس کو دہشتگردوں کے گنڈی سے کوٹ کشمیر جانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) بنوں ساجد خان اور آر پی او لکی مروت جاوید اسحٰق کی ہدایت پر پولیس اور مقامی امن کمیٹی نے دہشتگردوں کا پیچھا کیا، اس دوران دہشتگردوں اور پولیس اور امن کمیٹی کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق پولیس اور امن کمیٹی کی جانب سے موقع پر ہی ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا تاہم 2 دہشت گرد قریبی گھر میں گھس گئے اور بچوں اور خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے لگے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 2 گھنٹے تک دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ کیا، پولیس نے انتہائی مہارت سے بچوں اور خواتین کو دہشتگروں سے چھڑا کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا اور دونوں دہشت گردوں کو وہیں مردیا۔، موقع سے دہشتگروں سے اسلح اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مارے جانے والے دہشتگروں میں سے ایک کی کمانڈر چھوٹا وسیم کے نے نام سے شناخت ہوئی، جو دہشتگردوں کا مقامی کمانڈر بتایا جاتا ہے جب کہ ہلاک ہونے والا دہشتگرد پولیس کو مطلوب تھا، دیگر 2 دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اپریل 2025 میں دہشتگردوں کی جانب سے لکی مروت میں ایک بزرگ، اس کے 2 قریبی رشتے داروں اور ایک پڑوسی کو بے رحمانہ طریقے سے زخمی کرنے کے بعد مقامی امن کمیٹی اور دہشتگردوں میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

گزشتہ ماہ پولیس اور کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کمانڈوز کی جانب سے ڈسٹرک لکی مروت کے دیہی علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ طور پر شروع کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان بزنس فورم کا اگلے مالی سال میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، پانی روکنا اعلان جنگ ہوگا، بلاول بھٹو مہنگائی پر قابو پا لیا، ملکی معیشت درست سمت میں ہے، وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا نیا مالی سال؛ دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ، قرض ادائیگی پر 6200 ارب خرچ ہوں گے بھارت کے انتہاپسند ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، صدر مملکت پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ اسرائیلی فوج کا غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر ڈرونز سے حملہ، میڈلین کو قبضے میں لے لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • لکی مروت: پولیس مقابلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید
  • عید کے دوران صرف 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 100 سے زائد فلسطینی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت ، مزید 108 فلسطینی شہید
  • غزہ، میں 40 سے زائد فلسطینی شہید، حماس رہنما بھی شہداء میں شامل
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت عید پر بھی نہ تھمی، مزید 42 فلسطینی شہید
  • مردان: گیس لیکیج سے دھماکے میں چھت گرنے سے جاں بحق 6 افراد کی نمازِ جنازہ ادا
  • عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں بیل گھس آیا، مریضوں میں  بھگدڑ مچ گئی
  • عید کے دن بھی غزہ پر قیامت، اسرائیلی بمباری میں مزید 42 فلسطینی شہید
  • عباسی شہید اسپتال میں رات گئے بےقابو بیل کی ایمرجنسی انٹری!