دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم میں 5سے 6تبدیلیوں کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
بابر اعظم سمیت 16 میں سے5سے 6سینئر کھلاڑیوں کو آرام کرایا جائے گا
چیئرمین پی سی بی کی نکرکٹ اکیڈمی میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز سے ملاقات
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیوں کا امکان ہے ، بابر اعظم سمیت 5 سے 6 سینئر کھلاڑیوں کو آرام کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کے مسائل سنے ۔ملاقات میں حیدر علی، معاذ صداقت، محمد سلیمان، خواجہ نافع، سعد مسعود، آفاق آفریدی، مبصر خان، فیصل اکرم، قاسم اکرم، عرفات منہاس، مبصر خان، مرزا طاہر بیگ، احمد دانیال، علی رضا، محمد ابتسام سمیت دیگر کھلاڑی موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کو بھی میٹنگ کیلئے بلایا گیا تھا لیکن وہ کچھ مصروفیات کے باعث لاہور نہ آسکے ، دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ان 16کھلاڑیوں میں سے 5سے 6 نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔دورہ نیوزی کیلئے سکواڈ کا انتخاب موجودہ سلیکشن کمیٹی کرے گی، سکواڈ کا اعلان تین سے چار روز میں کئے جانے کا امکان ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: دورہ نیوزی
پڑھیں:
زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کی زیر قیادت وفد کا ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ
زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سربراہ زمبابوے ایئرفورس کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر ایئرمارشل جان جیکب نزویدے نے سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تربیتی پروگرامز اور تکنیکی مہارت سمیت دفاعی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ایئرچیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر روشنی ڈالی، ایئرچیف نے زمبابوے ایئرفورس کےلیے آپریشنل تربیت میں بہتری کےلیے ہرممکن مدد کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ نے زمبابوے کی فضائیہ کی ابتدائی تربیت اور اسٹرکچرنگ میں بھی بھرپور کردار ادا کیا تھا، دونوں ممالک کے دیرینہ عسکری تعلقات قائم ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ یہ تعلقات علاقائی امن اور سلامتی سے متعلق تمام اہم امور میں مکمل ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔