’’آپ کے لیے مزید لڑکے نہیں ڈھونڈوں گا‘‘؛ فہد مصطفیٰ کا ثنا جاوید پر لائیو شو میں طنزیہ وار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے ایک بار پھر اپنے مزاحیہ انداز سے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ رمضان اسپیشل گیم شو کے دوران انہوں نے اداکارہ ثناء جاوید پر ایسا طنزیہ وار کیا کہ پوری محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔
فہد مصطفیٰ کا شو نہ صرف تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے، بلکہ اس کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ جو بھی اس شو کا حصہ بنتا ہے، وہ شادی کے بندھن میں بندھ جاتا ہے۔ کیا یہ محض اتفاق ہے یا فہد مصطفیٰ کی ’’رشتہ فکس‘‘ کرنے کی صلاحیت؟ یہ سوال تو ہر کسی کے ذہن میں ہے!
فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں ثناء جاوید ایک بار پھر مہمان کے طور پر شامل ہوئیں اور دوران پروگرام انھوں نے فہد سے کہا، ’’مجھے یہاں لڑکے نظر نہیں آ رہے، براہ کرم گیم کےلیے چند لڑکے ڈھونڈ دیں۔‘‘
اس پر فہد نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں جواب دیا، ’’یہاں بہت سے لڑکے موجود ہیں، ہجوم میں دیکھیں! لیکن اب میں آپ کےلیے مزید لڑکے نہیں ڈھونڈوں گا۔ ایک تو میں پہلے ہی ڈھونڈ چکا ہوں!‘‘
فہد کے اس طنزیہ جملے نے نہ صرف ثناء جاوید کو شرمندہ کردیا، بلکہ پورے اسٹوڈیو کو ہنسی کے قہقہوں سے بھر دیا۔ ثناء نے فہد کو روکنے کی کوشش کی، لیکن تب تک یہ لمحہ کیمرے میں قید ہوچکا تھا۔ جیسے ہی یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، صارفین کے ملے جلے ردعمل سامنے آنا شروع ہو گئے۔
کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ فہد نے ثناء کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، اور وہ اس طنز کی مستحق تھیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’’انہیں شادی کے فوراً بعد جیتو پاکستان میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا۔‘‘ جبکہ کچھ نے فہد کے مزاحیہ انداز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی شو کو زندہ دل بنا دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ کے شو میں شامل ہونے والی کئی مشہور شخصیات شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ ثناء جاوید اور شعیب ملک بھی اس پروگرام میں مہمان کی حیثیت سے شامل ہوئے تھے جو کہ اب لائف پارٹنر کے طور پر اس کا حصہ بن رہے ہیں۔ اسی طرح کبریٰ خان بھی شادی کے بعد اس شو میں نظر آئیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیرصحت نے سرویکل کینسرسے بچاؤ کی ویکسین کیخلاف پروپیگنڈا مہم کو مسترد کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا مہم کو سختی سے مسترد کر دیا۔(جاری ہے)
منگل کو وفاقی وزیرصحت مصطفی کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پھیلانے والے خدا سے ڈریں اور ہرچیز کوسیاست کی نذر مت کریں،اگرمنفی پروپیگنڈے کے باعث ویکسین نہ لگوانے والی کسی خاتون کی سرویکل کینسر کے باعث موت ہوگئی تو تمہیں اس کا حساب دینا پڑے گا۔وفاقی وزیرصحت نے کہاکہ وہ ماضی میں بھی کئی بڑے سرکاری عہدوں پر رہ چکے ہیں،اب انہیں کیا ضرورت پڑی ہے کہ قوم کی بچیوں کو غلط دوا دے کردنیا اورآخرت خراب کریں مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سرویکل کینسر سے بچاؤ کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں۔