بارشیں اور برفباری، شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بلاک، سینکڑوں مسافر پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
مقامی انتظامیہ کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان سے راولپنڈی اسلام آباد جانے والے مسافر فی الحال سفر سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مقامات پر بند ہو گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق شتیال سمر نالہ سے داسو تک کے کے ایچ دو جگہوں پر گزشتہ رات سے بند ہے، بارش کے باعث روڈ بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کے کے ایچ بلاک ہونے سے سینکڑوں مسافر پھنس چکے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان سے راولپنڈی اسلام آباد جانے والے مسافر فی الحال سفر سے گریز کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔ تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک جس میں 27 ہزار 858 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔ رواں سیزن 2 لاکھ 28 ہزار 794 لاروا تلف کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4736 ایف آئی آرز درج، 1909 مقامات سیل اور 3664 چالان جاری کیے گئے۔ ڈینگی ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔