غزہ کی امداد پر پابندی کیخلاف انسانی حقوق تنظیمیں اسرائیلی عدالت پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
تل ابیب: اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں امداد لے جانے پر پابندی کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق، پانچ غیر سرکاری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ غزہ کے لیے امداد پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے فوری حکم جاری کیا جائے۔
انسانی حقوق کی تنظیم گیشا (Gisha) نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کے داخلی راستوں پر کنٹرول سخت کر دیا ہے اور کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور دیگر ضروری امداد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
تنظیم نے مزید کہا کہ 20 لاکھ فلسطینی، جن میں سے نصف بچے ہیں، ان کی امداد روکنا کھلی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا اختتام ہفتے کے روز ہوا تھا، جس کے بعد اسرائیل نے عارضی جنگ بندی کی مشروط توسیع کا اعلان کیا۔ اسرائیلی حکومت نے مطالبہ کیا کہ حماس مزید یرغمالیوں کو رہا کرے، لیکن حماس نے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے بغیر ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔
حماس کے انکار کے بعد، اسرائیل نے غزہ میں ہر قسم کے امدادی سامان کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا، جس سے وہاں انسانی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انسانی حقوق کی
پڑھیں:
محکمہ ایکسائز اور کسٹم کا ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون
سٹی 42: محکمہ ایکسائز اور کسٹم نے لگژری گاڑیوں کے خلاف مشترکہ ناکہ بندی کی
ڈی ایچ فیز 5 میں نان رجسٹرڈ،ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کیا ، ای ٹی اوز کی سربراہی میں 85 گاڑیوں کے چالان 3 نان رجسٹرڈ گاڑیاں بند کی گئیں،شاہد گیلانی نے کہا کسٹم حکام کی جانب سے امپورٹڈ گاڑیوں کے کوائف چیک کئے گئے،ناکہ پر ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے 17لاکھ سے زائد کا ٹیکس وصول کیا گیا،گرمی کی وجہ سے ہفتہ میں 2روزمشترکہ ناکہ بندی جاری رہے گی،شہری ٹوکن ٹیکس بروقت ادا کریں اور نان رجسٹرڈ گاڑی روڈ پر نہ لائیں،منگل اور جمعرات کو ایکسائز اور کسٹم کی مشترکہ ناکہ بندی کی جائے گی،
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
Asaad Naqvi