قرار دادِ مقاصد پاکستان کے آئینی، جمہوری و سیاسی اصولوں کی بنیاد بنی: وزیرِ اعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ--فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 3 مارچ 1949ء کو پہلی دستور ساز اسمبلی نے قرار دادِ مقاصد منظور کی تھی۔
یومِ قرار دادِ مقاصد پر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ قرار داد پاکستان کے آئینی، جمہوری اور سیاسی اصولوں کی بنیاد بنی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق پر ڈاکے کا منصوبہ بننے نہیں دیں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اس قرارداد نے اسلامی اقدار کو تحفظ فراہم کیا اور جمہوری روایات کو مستحکم کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہید بھٹو نے قرار دادِ مقاصد کو آئین، جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے لیے سنگِ میل قرار دیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے کہا
پڑھیں:
صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں: مراد علی شاہ
— فائل فوٹووزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد میڈیا کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں صحافیوں کے تحفظ کا جامع قانون نافذ ہے، سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس عملی و مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈیجیٹل دنیا میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادیِ صحافت کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں ہوسکتا، صحافیوں پر حملوں میں ملوث عناصر کو ہر گز رعایت نہیں دی جائے گی۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ نفرت انگیز مہمات اور آن لائن ہراسانی کو روکنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی بنا رہے ہیں۔ آزاد، محفوظ اور بااعتماد میڈیا کے بغیر جمہوریت کا تصور نامکمل ہے۔