چین کی جانب سے 2025 کے لئے انسان بردار خلائی مشنز کی ترجیحات کا تعین ،پاکستانی خلاباز بھی خلائی اسٹیشن کی جانب پرواز کریں گے، رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
چین کی جانب سے 2025 کے لئے انسان بردار خلائی مشنز کی ترجیحات کا تعین ،پاکستانی خلاباز بھی خلائی اسٹیشن کی جانب پرواز کریں گے، رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد :چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق 2025 میں چین کا انسان بردار خلائی پروگرام ، خلائی اسٹیشن کے اطلاق اور ترقی نیز انسان بردار قمری تحقیق پر مبنی دو بڑے امور کو ٹھوس طور پر فروغ دے گا۔ اس وقت چین کا خلائی اسٹیشن مدار میں مستحکم طور پر فعال ہے اور انسان بردار قمری تحقیق کا منصوبہ بتدریج مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔
پیر کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن کی تکمیل کے بعد ، 4 انسان بردار پروازوں ، 3 کارگو جہازوں کی روانگی ، 4 خلائی جہازوں کی واپسی کے مشنز ، 5 خلاباز عملے اور 15 افراد کے طویل مدتی مدار میں قیام کو منظم اور مکمل کیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ مجموعی طور پر خلابازوں کی جانب سے گیارہ مرتبہ کیبن سے باہر اور متعدد ایپلی کیشن پے لوڈ آف کیبن آپریشنز انجام دیئے گئے ہیں ، اور خلابازوں کے کیبن سے باہر کی واحد سرگرمی کی مدت کے لئے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔
2025 ء میں چینی خلائی منصوبے کے تحت 2 انسان بردار مشن اور 1 کارگو خلائی جہاز کی پرواز کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے اور 2 انسان بردار مشنز کے لئے خلاباز عملے کا انتخاب کیا گیا ہے اور متعلقہ تربیت دی جا رہی ہے۔
حال ہی میں چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس اور پاکستانی ادارے سپارکو نے اسلام آباد میں باضابطہ طور پر ایک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت پاکستانی خلاباز چینی خلابازوں کے ساتھ مل کر اگلے چند سالوں میں قلیل مدتی مشن انجام دینے کے لیے چینی خلائی اسٹیشن کی جانب پرواز کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خلائی اسٹیشن کی کی جانب کے لئے
پڑھیں:
سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پشاور کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید
پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بی ڈی یو، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تمام ملزمان کو حوالات سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کلیئرنس آپریشن کا عمل جاری ہے۔
سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق ابتدائی تجزیے میں یہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں لگتا بلکہ پرانے دھماکا خیز مواد کے اچانک پھٹنے سے پیش آیا اور ہوسکتا کہ کسی شارٹ سرکٹ کے باعث باردوی مواد پھٹا ہو۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے باعث ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔