گیس کی بندش سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
رمضان کے پہلے روزے میں لوگوں کو افطاری اور سحری کے دوران گیس کی کمی کا سامنا رہا، جس کی متعدد خبریں بھی موصول ہوتی رہیں، جسے دیکھتے ہوئے حکومت نے فوری ایکشن لیا، جس کے بعد گیس کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کیے گئے۔
اتوار کو گھریلو صارفین کے لیے گیس سپلائی میں غیر معمولی کمی کے معاملے پر قائم مقام ایم ڈی سوئی سدرن امین راجپوت نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پربہترگیس سپلائی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سحری میں گیس سپلائی بہتر ہوئی ہے جب کہ کراچی اور دیگر علاقوں میں آج سےگیس سپلائی مزید بہترہوگی۔
دوسری جانب پشاور میں جی ایم سوئی گیس وقاص شنواری نے کہا ہے کہ رمضان میں سحری و افطاری کے اوقات میں صارفین کو گیس فراہم کی جارہی ہے، سحری کےوقت 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ افطار کے وقت 110 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی، تمام علاقوں میں گیس پریشر کا معائنہ کیا گیا، آخری صارف تک گیس کی دستیابی یقینی بنائی گئی، گیس پریشر سے متعلق کسی قسم کی کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گیس سپلائی گیس کی
پڑھیں:
کراچی: کینالز کیخلاف سندھ بار کونسل کی ہڑتال، سائلین پریشان
کراچی سٹی کورٹ — فائل فوٹومتنازع نہروں کے خلاف سندھ بار کونسل کی صوبے بھر میں ہڑتال کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک نہروں کی تعمیر کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔
سٹی کورٹ میں چوتھے روز بھی تالہ بندی جاری رہی اور قیدیوں کو پیشی کے لیے نہیں لایا گیا۔
خیرپور میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے پر وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔
سٹی کورٹ میں سیکڑوں کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہونے پر سائلین پریشانی کا شکار ہیں۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی امور معمول کے مطابق جاری ہیں۔