سندھ بلڈنگ،وسطی میں بلند عمارتیں تعمیر پڑوسیوں کیلئے وبال جان
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ضیاء کالا کا بیٹر فرحان ڈیوڈ کامران مرزا غیر قانونی تعمیرات کے سرپرست
لیاقت آباد کے پلاٹس B1ایریا31/11اور 31/12 پر بالائی منزلیں تعمیر
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں گزشتہ دنوں کئے جانے والے تبادلوں کے باوجود بھی بھتہ خوری کے مقدمے میں نامزد ملزم ضیاء الرحمن عرف ضیاء کالا کے بنائے گئے پٹہ سسٹم پر کوئی اثر نہیں پڑاہے، موصوف نے اس وقت بھی لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں بلند عمارتوں کی تعمیرات کا ذمہ اٹھا رکھا ہے جبکہ تحقیقاتی ادارے خواب خرگوش میں مگن ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے خاص بیٹر فرحان المعروف ڈیوڈ اور برادر نسبتی کامران مرزا کو غیر قانونی امور کی سرپرستی کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے اور کمزور بنیادوں پر بلند عمارتوں کی تعمیر شروع کروا رکھی ہیں جو کہ پڑوسیوں کے لئے وبال جان ہے اس وقت بھی لیاقت آباد B1ایریا کے پلاٹ نمبر 31/11پر پانچویں اور 31/12پر چھٹی منزل کی ناجائز تعمیرات جاری ہیں جو عدالتی حکم عدولی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، نمائندہ جرأت سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ جاری تعمیرات سے شدید اذیت میں مبتلا ہیں اور وزیر بلدیات سعید غنی اور ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ جاری تعمیرات کو فوری طور پر روکنے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
صوبائی حکومت نے معطل ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کردیا
کراچی:حکومت سندھ نے سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر معطل کیے جانے والے ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کر دیا۔
سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود کے دوبارہ ایم ایس تعینات کیے جانے والے ڈاکٹر آغا عامر نے اسپتال کی سرکاری کلٹس کار کی نمبر پلیٹ نکال کر مبینہ طور پر اپنے دوست اور اسپتال کے ٹھیکدار کی پرائیویٹ کار میں لگا دی تھی۔
مذکورہ گاڑی ایم ایس کے دوست چلارہے تھے اور ٹول پلازہ پر ٹول نہ دینے پر تکرار ہوئی تھی جہاں پرائیویٹ کار چلانے والے نے ٹول پلازہ پر اپنے اپ کو سرکاری اسپتال کاایم ایس ظاہر کیا تھا۔
اس پر ٹول پلازہ پر تعینات عملے نے کار کی نمبر پلیٹ کی تصاویر لے کر اعلی حکام کو بھیجی تھی، جس کے نیتجے میں 23 جولائی کو چیف سیکریٹری سندھ نے انہیں ایم ایس کے عہدے سے فوری طور پر معطل کرکے محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
تاہم سندھ حکومت نے ڈاکٹر آغا عامر کو بحال کرتے ہوئے دوبارہ سعود آباد اسپتال میں ایم ایس تعینات کردیا ہے۔